سری لنکا کی میچ فکسنگ کے خلاف سخت قانون بنانے کی منصوبہ بندی
کولمبو ،08؍جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سری لنکا کے وزیر کھیل فیجرمصطفی نے کہا کہ کرکٹ میں عالمی بدعنوانی کا ایک ٹی وی دستاویزی فلم میں انکشاف کئے جانے کے بعد ان کا ملک میچ فکسنگ سے نمٹنے کے لئے سخت قانون بنائے گا اور مخصوص پولیس برانچ کا قیام کرے گا۔مصطفی نے کہا کہ موجودہ قانون میچ فکسنگ اور الجزیرہ کی دستاویزی فلم میں دکھائے گئے فراڈ کے دیگر فارمیٹس سے نمٹنے کے لئے ناکافی ہیں۔ وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے تین افسران کے اسٹنگ آپریشن میں کرپشن کے قائل ہونے کے بعد انہیں اس کے خلاف قانون بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ دبئی میں آئی سی سی سے بات چیت کے بعد وطن واپسی پر مصطفی نے کولمبو میں کہاکہ میں اس کے لئے نئے قانون کا مسودہ تیار کرا رہا ہوں اور مجوزہ بل کونافذگو کرنے کے لئے خصوصی پولیس برانچ کی تجویز بھی کروں گا۔