بدترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا میں پیٹرول ختم؛ پٹرول خریدنے کے لئے حکومت کے پاس نہیں ہے رقم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th May 2022, 2:35 AM | عالمی خبریں |

کولمبو 18 مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) سری لنکا میں جاری معاشی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے اور اب باقاعدہ طور پر پیٹرول ختم ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔  

سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ملک میں صرف ایک دن کیلئے پیٹرول کا ذخیرہ ہے اور معیشت ایک خطرناک صورتحال میں ہے، آنے والے مہینوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری درآمدات کیلئےفوری طور پر 75 ملین ڈالر کی ضرورت ہے، ملک میں 14 ضروری ادویات کی کمی ہے اور ادویات کیلئے فوری ادائیگیاں کرنے کی ضرورت ہے جب کہ سرکاری تنخواہوں، ضروری اشیاء کی ادائیگی کیلئے پیسے چھاپنا جاری رکھنا ہے۔

سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکن ائیر لائنز کی نجکاری کرنے کی تجویز ہے، اگلے کچھ مہینے مشکل ترین ہوں گے، قوم کوقربانیاں دینے اورچیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔

سری لنکا کے وزیر برائے بجلی اور توانائی کا پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کولمبو کی بندرگاہ پر پیٹرول شپمنٹ 28 مارچ سے موجودہے لیکن سری لنکا کے پاس پیٹرول شپمنٹس کی ادائیگی کے لیے ڈالرز نہیں ہیں۔

کیا کہتے ہیں سری لنکن منسٹر: سری لنکن وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول حاصل کرنے کے لیے ادائیگی سے قاصرہے جبکہ کریڈٹ لیٹرز کھولنے کے لیے بھی ڈالرز کی قلت ہے، ہم فنڈز تلاش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے سری لنکن وزیر نے کہا کہ کم از کم رواں ہفتے کے آخر تک پیٹرول دستیاب نہیں ہو گا لہذا شہری دو دن تک ایندھن کے لیے قطار نہ لگائیں۔

سری لنکن وزیر نے یہ بھی کہا کہ کہ پیٹرول کا بہت کم ذخیرہ ہے جو صرف ایمبولینس اور ایمرجنسی جیسی ضروری خدمات کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔