سری لنکا: عام انتخابات میں مہندا راج پکشے کی جماعت فتح یاب

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2020, 11:04 AM | عالمی خبریں |

کولمبو،8؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجپکشے کی زیرقیادت سری لنکا پڈوجانا پیرامونا (ایس ایل پی پی) نے پارلیمانی انتخابات میں زبردست فتح حاصل کی۔ ملک میں 225 نشستوں کے لئے ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایس ایل پی پی نے 145 نشستوں پر جیت درج کرکے دو تہائی اکثریت حاصل کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری انتخابی نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق ساجت پریمداسا کی زیرقیادت سماگی جن بلاوگایہ (ایس جے بی) کو 54 نشستیں ملی ہیں، جبکہ تامل سیاسی پارٹی ایٹاک کو 10 سیٹیں ملی ہیں۔ انتخابی نتائج میں یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ سابق وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) کو ایک بھی نشست نہیں ملی ہے۔ یو این پی ملک کی قدیم ترین سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے۔

نتائج کے مطابق ایس ایل پی پی نے 59.09 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ایس جے بی کو 23.90 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ مسٹر راجپکشے اتوار کے روز وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے سکتے ہیں، جبکہ آئندہ ہفتے نئی ​​کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ ملک کے آئین کے تحت کابینہ میں 30 وزراء کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ مسٹر راجپکشے نے ٹوئیٹ کرکے ووٹروں کو اس جیت کے لیے مبارکباد دی ہے اور صدر جمہوریہ گوٹابیا راجپکشے پر اور خود پر اعتماد ظاہر کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔