صدر گوٹابایا راجا پکشے کے فرار ہونے کے بعد سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ، عوام بڑے پیمانے پر سراپا احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 13th July 2022, 12:59 PM | عالمی خبریں |

کولمبو،13؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سری لنکا کی حکومت نے بدھ کے روز اس وقت ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا جب تنازعات کا شکار صدر گوٹابایا راجا پکشے منگل کی رات دیر گئے مالدیپ فرار ہو گئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے کے دفتر کے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

صدر گوٹابایا کے ملک سے فرار ہونے کی اطلاع پر سری لنکا کے شہری مزید مشتعل ہو گئے اور ملک میں تازہ مظاہرے پھوٹ پڑے۔ بڑی تعداد میں مشتعل شہریوں نے کولمبو میں وزیر اعظم کے دفتر تک مارچ نکالا اور ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین صدر گوٹابایا راجاپکشے کے استعفی کا پہلے ہی مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ملک کو تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے بچانے میں ناکام رہے ہیں۔ آج اس بات کا اشارہ ملتے ہی کہ ملک کا آئین صدر کے مستعفی ہونے پر وزیر اعظم کو اقتدار سنبھالنے کا حکم دیتا ہے، مظاہرین نے وزیر اعظم سے بھی استعفی کا مطالبہ کر دیا۔

سری لنکن حکومت کے ایک سابق مشیر نے خبر رساں ایجنسی سے کہا ’’ہم وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ اس لئے کر رہے ہیں کیونکہ ہمارے آئین کے مطابق اگر صدر مستعفی ہوتا ہے تو وزیر اعظم کارگزار صدر بن جاتا ہے۔ عوام دونوں کی رخصتی کے خواہاں ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ معاشی بحران سے دوچار سری لنکا میں شدید مظاہروں کے درمیان صدر گوٹابایا راجاپکشے ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔ صدر گوٹابایا راجا پکشے کی ایک فوجی طیارے پر ملک سے روانگی نے ایک ایسے خاندان کی حکومت کا خاتمہ کیا ہے جس نے ملک پر کئی دہائیوں تک راج کیا۔

رپورٹ کے مطابق صدر گوٹابایا مالدیپ کے شہر مالے پہنچے ہیں۔ اس سے پہلے سابق وزیر خزانہ بسل راجا پکشے نے بھی ملک چھوڑ دیا تھا۔ 24 گھنٹے قبل ملک سے روانگی کی ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا تھا لیکن ان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اب وہ امریکہ جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر گوٹابایا راجا پکشے نے بدھ کو اپنے عہدے سے استعفی دینے کا وعدہ کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔