مہندا راج پکشے اور ان کے 15 ساتھی ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتے: عدالت

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2022, 10:10 PM | عالمی خبریں |

کولمبو،12؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سری لنکا اب تک کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ اس سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی پر ملک گیر مظاہروں کے درمیان صدر گوٹابایا راج پکشے نے کل قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ جلد نئی حکومت اور وزیراعظم کا اعلان کریں گے۔اب خبریں ہیں کہ یو این پی رہنما رانیل وکرما سنگھے آج شام 6.30 بجے سری لنکا کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا سکتے ہیں ۔ ان کی پارٹی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکا کی عدالت نے سابق وزیر اعظم مہندا راج پکشے اور ساتھیوں پر ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی ہے۔

سری لنکا میں مہندا راج پکشے کے حامیوں کے حکومت مخالف مظاہرین پر حملے کے بعد ملک میں تشدد پھوٹ پڑا۔ مہندا راج پکشے کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد بھی عوام کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا۔ مظاہرین نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ ٹیمپل ٹری میں گھس کر اسے آگ لگا دی۔ اس کے بعد سابق وزیر اعظم مہندا راج پکشے اور ان کے اہل خانہ کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ترنکومالی میں نیول بیس لایا گیا۔ تب سے انہوں نے وہاں پناہ لی ہے۔

اپوزیشن جماعتیں بھی ان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ سری لنکن پیپلز پارٹی (ای ایل پی پی) کے رہنما مہندا 2005 سے 2015 تک ملک کے صدر رہے، اس دوران انہوں نے لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلم (ایل ٹی ٹی ای) کے خلاف فوجی مہم چلائی۔

اس سے قبل مہندا راج پکشے کے ہندوستان فرار ہونے کی افواہ بھی سامنے آئی تھی۔ تاہم، سری لنکا میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے منگل کو مستقل سوشل میڈیا پر آنے والی رپورٹوں کو "جعلی اور بالکل غلط" قرار دیا ہے۔ ہائی کمیشن نے بھارتی فوج کے جوانوں کو کولمبو بھیجنے کی خبروں کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ہندوستان کے ہائی کمیشن نے ایک بیان میں کہا، "ہائی کمیشن نے سوشل میڈیا اور میڈیا کے کچھ حصوں میں پھیلائی جانے والی حالیہ افواہوں کا نوٹس لیا ہے کہ کچھ سیاسی افراد اور ان کے اہل خانہ ہندوستان فرار ہو گئے ہیں۔"

دوسری جانب سری لنکا میں وکلاء کے ایک گروپ نے مہندا راج پکشے اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر میں شکایت درج کرائی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ مہندا راج پکشے اور ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر پیر کو لوگوں کو حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف حملوں کے لیے اکسایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...