سری لنکا بم دھماکوں میں جے ڈی ایس کے کارکنان کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2019, 10:43 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 23 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہوئے بم دھماکوں میں پانچ جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے کارکنان بھی ہلاک ہو گئے ہیں جو شاگرلا ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، یہ ناشتہ کرنے کے لئے گئے تھے۔ان پانچ لوگوں میں سے ایک شوننا کے رشتہ دار شواکمار نے بتایا کہ بنگلور سے جنتا دل سیکولر کے کارکن چھٹی منانے گئے تھے،وہ صبح آٹھ بجے کے قریب ہوٹل پہنچے،جس وقت وہ ناشتے کی میز پر پہنچے تبھی دھماکہ ہوا اور وہ ہلاک ہو گئے۔بتا دیں کہ شوننا کے ساتھی کیجے ہنمتارایا، ایم رگپا ،کے ایم لکشمی نارائن اور لکشمن گوڑا بھی اس دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔دراصل یہ سب جنتا دل سیکولر کے کارکن 18 اپریل کو دوسرے مرحلے کے لئے ہوئے ووٹ کے بعد 20 اپریل کو چھٹی منانے سری لنکا گئے تھے۔آپ کو بتا دیں کہ سری لنکا میں اتوار کو تقریبا 8 جگہوں پر بم دھماکے ہوئے تھے، اس حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 290 تک پہنچ گئی ہے ،جبکہ 450 سے زائد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔لگاتار ہوئے بم دھماکوں میں مارے گئے 31 غیر ملکی شہریوں میں سب سے زیادہ آٹھ ہندوستانی ہیں۔واقعہ کے بعد ہی پورے ملک میں کرفیو لگا ہوا ہے، وہیں پولیس مسلسل تلاشی مہم چلا رہی ہے،اب تک قریب 24 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ساتھ ہی بتا دیں کہ سری لنکا میں زخمی لوگوں کی مدد کے لئے قومی ایوی ایشن کمپنی ایئر انڈیا اور انڈگو نے کولمبو کے لئے تمام پروازوں کے لئے سفر ری شیڈولنگ اور کینسل کرنے پر مکمل معافی فراہم کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...