ورلڈکپ میں سری لنکا نےانگلینڈ کو 20 رنز سےشکست دیدی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2019, 11:53 AM | اسپورٹس |

لارڈز،22؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) وروٹ اوربین اسٹوکس کی نصف سنچری اننگ کے باوجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم 233 رنوں کا ہدف حاصل نہیں کرسکی اورآئی سی سی کرکٹ عالمی کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ 20 رنوں سے ہارگئی۔ لارڈز کے ہیڈلنگلے کے میدان پر کھیلے گئے اس میچ میں جوفرا آرچر اور مارک ووڈ کی شاندارگیند بازی کے دم پر انگلینڈ نے سری لنکا کو 232 رنوں پرروک ریا۔ جبکہ اس کے جواب میں انگلینڈ 47 اوورمیں 212 رن بناکرآل آوٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی بلے بازی لائن اپ کو دیکھ کر امید کی جارہی تھی کہ اپنی طوفانی بلے بازی سے وہ جلد ہی یہ ہدف حاصل کرلیں گے، لیکن اننگ کی دوسری ہی گیند پرلست ملنگا نے جانی بیرسٹو (0) کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے انگلینڈ کو مشکل میں ڈال دیا۔ اس کے بعد ونس اورروٹ اننگ کو سنبھالتے، ویسے ہی ساتویں اوور میں ملنگا نے ونس (14) کو کسل مینڈس کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ ونس کے جانے کے بعد کریز پرکپتان ایان مورگن آئے، جنہوں نے جوروٹ کے ساتھ سست مگربہترین شراکت کی۔ دونوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 47 رنوں کی شراکت ہوئی۔

دونوں کے درمیان یہ شراکت ٹیم کو جیت نہیں دلاپائی اورملنگا کی گیند پر جوروٹ (57) رن بناکر وکٹ کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے۔

آرچراورووڈ کے سامنے بے بس نظرآرہی تھی سری لنکا

اس سے قبل ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کی شروعات بے حدخراب رہی اورتین رن کے اسکورپرہی دونوں سلامی بلے باز دمتھ کرونا رتنے اور کسل پریرا پویلین لوٹ گئے۔ مشکل میں نظرآرہی سری لنکا کو فرنانڈو اورکسل مینڈس نے سنبھالا، جن کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 59 رنوں کی شراکت ہوئی۔ عالمی کپ مین اپنا پہلا میچ کھیل رہے فرنانڈو 49 رن بناکرمارک ووڈ کی گیند پرآوٹ ہوئے۔ ان کے جانے کے بعد اینجلو میتھیوز نے مینڈس کے ساتھ مل کراننگ کو سنبھالا۔ پورے ٹورنامنٹ میں اب تک فلاپ رہے اینجلو میتھیوز نے اہم کردارنبھاتے ہوئے ناٹ آوٹ 85 رن بناکرٹیم کو 50 اوور میں 200 سے اوپرپہنچادیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...