جنوبی کینرا کے لئے کورونا سے بڑا خطرہ بن رہا ہے ڈینگی بخار!

Source: S.O. News Service | Published on 14th June 2020, 5:20 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،14؍جون (ایس او نیوز)ضلع جنوبی کینرا جو ابھی کورونا وباء کی مار جھیل رہا ہے، اس کے لئے اب ڈینگی بخار اس سے بھی بڑا خطرہ بن کر سامنے کھڑا ہوگیا ہے۔

چونکہ لاک ڈاؤن کے دوران جبکہ شدید گرمی کا عالم تھا اس وقت 40سے زیادہ ڈینگی بخار کے معاملات سامنے آئے تھے۔ اب جب برسات کا موسم شروع ہوا ہے توپھر فطری طور پر اس میں تیزی آسکتی ہے اسی لئے ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ڈینگی بخار کورونا سے زیادہ ہلاکت ثابت ہوسکتا ہے۔گزشتہ سال بھی ضلع میں ڈینگی کے بہت ہی زیادہ معاملے سامنے آئے تھے۔اس میں ڈینگی کی تشخیص کے بعد علاج کارگر نہ ہونے سے 5لوگوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔اس کے علاوہ بیس سے زائد مریض جو موت کا شکار ہوگئے تھے ان میں بھی ڈینگی ہونے کا شبہ تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ امسال جنوری سے اب تک 80سے زائد ڈینگی اور 368ملیریا بخارکے مریض دیکھنے کو ملے ہیں۔ عموماً جون کے مہینے سے ستمبر تک ڈینگی اور ملیریا کی وباء پھیل جاتی ہے۔ اب تک منگلورو کے مضافاتی علاقوں اور مختلف تعلقہ جات میں اس عرصے میں مرض پھیلنے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ وبائی امراض پر کنڑول کے نامزد ڈاکٹر نوین چندرا کولال نے بتایا کہ وبائی امراض سے بچنے کے لئے عوام کو خود ہی احتیاطی تدابیراختیار کرنا چاہیے اور اپنے گھر اور اطراف کے ماحول کو پاک وصاف رکھنے کے ساتھ کہیں بھی برساتی پانی کو جمع ہونے نہیں دینا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...