بھٹکل کے علما و ذمہ داران کی دعاوں سے دبئی کے قریبی شہر عجمان میں کھلاڑیوں کے ملبوسات کے شوروم کا خوبصورت افتتاح

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th July 2019, 9:03 PM | خلیجی خبریں |

دبئی 14/جولائی  (ایس او نیوز) قریبی شہر عجمان میں بھٹکل کے نوجوان  عبدالباسط صوبیدار  کے  اسپورٹس وئیر کے شوروم کا گذشتہ روز خوبصورت افتتاح بھٹکل کے علماء و ذمہ داران کی دعاوں کے ساتھ کیا گیا ۔ شوروم میں  اسپورٹس کے کپڑوں کے ساتھ ساتھ   بچوں  کے کپڑوں سمیت خواتین کی اعلیٰ کوالٹی اور خوبصورت ڈیزائن کی نائٹیس و دیگر کپڑے دستیاب ہیں۔ 

بی ایم جے دبئی کے سابق نائب صدر مولوی ارشاد افریقہ ندوی کی دُعا کے ساتھ سوریّا المداس گارمینٹ  شوروم کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر  جناب عبدالباسط نے بتایا کہ یہاں کھلاڑیوں کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کے کپڑے بھی دستیاب ہوں گے۔  انڈیا بالخصوص   بھٹکل اور اطراف کی خواتین کی پسند کو دھیان میں رکھتےہوئے  یہاں  خوبصورت ڈیزائن اور اعلیٰ  اور معیاری نائٹیس  بھی رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے  تمام لوگوں سے اپنے کاروبار میں برکت  اور اس میں ترقی  کے لئے خصوصی دعاوں کی درخواست کی۔  مزید تفصیلات کے لئے ان سے موبائل نمبر 0509198950 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

افتتاح کے موقع پر بھٹکل کے اہم ذمہ داران ڈاکٹر خواجہ اویس  رکن الدین،  مولانا عبدالمتین مُنیری، مولانا ایس ایم سید ہاشم  ندوی،  جناب  جیلانی محتشم  ، جناب محمد غوث خلیفہ، جناب  محی الدین رکن الدین، جناب عبدالمتین ائیکری،  جناب معلم  طحٰہ  سمیت کافی  دیگر لوگ موجود تھے، جنہوں نے  عجمان میں  نیا کاروبار شروع کرنے پر عبدالباسط کو مبارکباد پیش کیں اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔