دبئی سے آنے والے طیارہ کا ٹائر فضا میں پھٹ گیا، ہنگامی لینڈنگ
جے پور12جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے جے پور انٹرنیشنل ایرپورٹ پر بدھ کو بڑا حادثہ ٹل گیا۔ دبئی سے آنے والے اسپائس جیٹ کے طیارہ میں لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے پتہ چلا کہ دائیں حصے کا ایک ٹائر پھٹا ہوا ہے۔ جے پور ہوائی ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) نے اس کی اطلاع پرواز کے پائلٹ کو دی۔ اس کے بعد جے پور میں طیارے کی محفوظ لینڈنگ کرائی گئی۔ اب اسی فلائٹ سے دبئی واپس والے لوگ ہوائی جہاز تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسپائس جیٹ کی دبئی-جے پور پرواز (SG 58) میں 189 مسافر سوار تھے۔ ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ جے پور ایئر پورٹ پر طیارے کی لینڈنگ سے پہلے اے ٹی سی کو ٹائر کے پھٹے ہونے کا احساس ہوا۔ اس کے بعد پائلٹ کو مطلع کر صبح 9 بجے لینڈنگ کرائی گئی اس کے بعد تمام مسافر محفوظ باہر آئے۔ تاہم مسافروں نے اس موقعہ پر ہنگامہ آرائی کی۔