بھٹکل 20/جولائی (ایس او نیوز) پڑوسی علاقہ شیرور میں ہوئے ایک سڑک حادثہ میں ایک راہ گیر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت 85 سالہ تمپا اچار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ سنیچر کو اُس وقت پیش آیا جب عمر رسیدہ شخص تمپا آچار بارش کی وجہ سے ہاتھ میںؓ چھتری تھامے نیشنل ہائی وے کو کراس کررہا تھا کہ مینگلور سے ہبلی کی طرف جانے والی ایک تیز رفتار لاری اس سے ٹکراگئی۔
بتایا گیا ہے کہ شیرور کے گرین ویلی اسکول کے قریب نیل گیدے کا رہنے والا تمپا آچار بڑھئی کا کام کرتا تھا۔سنیچر شام کو اپنا کام مکمل کرکے گھر واپس لوٹ رہا تھا جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس واقعے کی مزید چھان بین کررہی ہے۔