بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے طلبا کے لئےاہم اعلان؛ رمضان کے موقع پر خصوصی تربیتی چارٹ؛ ہرعشرے پر دیئے جائیں گے انعامات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th April 2020, 11:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25/اپریل (ایس او نیوز) رمضان المبارک میں جس طرح ہر نیکی پر ستر نیکیوں کا ثواب ملتا ہے اور ایک فرض نماز پر ستر فرض نماز ادا کرنے کا ثواب ملتا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے رمضان کے اوقات میں بالخصوص ملک بھر میں چل رہے لاک ڈاون کے چلتے وقت کا صحیح استعمال کرنا بے حد ضروری ہے۔ اسی مناسبت سے  بچوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور  اُن کے اندر عبادت کےذوق کو بڑھانے کے لئے جامع مسجد بھٹکل کے مدرسہ تعلیم القران نے بھٹکل کے جملہ شبینہ مکاتب کے بچوں کے لئے  موبائل پر آن لائن تربیتی چارٹ کے مقابلے کا انعقاد کیا ہے جس میں شبینہ مکاتب کے  طلبا سے کہا گیا ہے کہ وہ  اپنی روزانہ کی کارکردگی بالخصوص فرض نماز، سنت نماز، تراویح، تہجد،  تلاوت کلام پاک، اذکار، مسنون سورتیں، وغیرہ  کے تعلق سے بذریعہ موبائل ارسال کریں۔

مدرسہ تعلیم القران بھٹکل کے استاذ  نے بتایا کہ  جن بچوں کی کارگردگی سب سے بہتر رہے گی، اُن میں سے ممتاز طلباء کو ہر عشرہ ( دس دن ) کے اعتبار سے خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا  اور مزید پورے مہینے کا جائزہ لیکر فائق  طلباء کو بھی انعامات دیئے جائیں گے۔ 

اسی کے ساتھ ساتھ طلباء کی دینی معلومات اور دلچسپی کو بڑھانے کے لئے روزانہ کوئز کے تین سوالات پوچھے جائیں گے اور اس میں بھی الگ سے ہر دس دن کے بعد ممتاز طلبا کے لئے قرعہ اندازہ کے ذریعے انعامات سے نوازا جائے گا۔

مدرسہ تعلیم القرآن جامع مسجد بھٹکل کے سرپرست اور جملہ اساتذہ  نے بچوں کے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو رمضان کے مبارک ایام میں مدرسہ تعلیم القران کے اس پروگرام میں شریک کروائیں تاکہ وہ اپنے  اوقات کا صحیح استعمال کرسکیں۔
            
انہوں نے بتایا کہ ہر طالب علم کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ اپنی دن بھر کی  کارکردگی کی رپورٹ  روزانہ شام   4:30  بجے کے اندر بذریعہ لنک روانہ کریں۔

والدین کی نگرانی میں فارم کو  پر کریں اور امانتداری کا پورا پورا خیال رکھیں۔

جو والدین اپنے بچوں کو اس مقابلے میں شریک کروانا چاہتے ہیں وہ نیچے دی گئی what'sapp گروپ لنک کے ذریعے اس میں  شامل ہوسکتے ہیں۔

https://chat.whatsapp.com/KSQJ4GawvqhI9hFk7WEi0F

اوپر والی لنک بھرجانے کی صورت میں نیچے والی لنک پر بھی کلک کرکے جوائین ہوسکتے ہیں:

https://chat.whatsapp.com/ITbKvj6rwgLCLd5sb7Msjc

اگر کسی کے گھر میں شبینہ مکتب میں پڑھنے والے   ایک سے زیادہ طلباء موجود ہوں تو اسی لنک ( link) کو دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔

 مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔    
 8867928312
 9742903894 
 9663030496

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔