بنگلورو پولیس اہلکاروں کو کووڈ19-،تین پو لیس تھانے سیل ڈاؤن

Source: S.O. News Service | Published on 27th June 2020, 6:52 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جون(ایس او نیوز) کورونا وائرس پولیس اہلکاروں کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا ہے جس کے تحت ہیڈ کانسیٹبل اور سنٹر کرائم برانچ(سی سی بی) کے دو افسروں کو کورونا وائرس لاحق ہو گیا ہے- اسی طرح قتل وچوری کی واردات میں ملوث د و ملزموں کو کووڈ-19ہو نے کی وجہ سے پٹنینہلی،ڈی جے ہلی اور السور گیٹ پو لیس اسٹیشنوں کو سیل ڈاؤن کیا گیا ہے-

اطلاع کے مطابق سی سی بی کے ڈرائیور سمیت دو افراد کو رونا وائرس لاحق ہو نے سے کل تعداد اب تک6کو پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے سی سی بی کو عارضی طور پر سیل ڈاؤن کیا گیا ہے اور انسپکٹر، سب انسپکٹر سمیت15افراد کو کوارنٹائن کیا گیا ہے-السور گیٹ پولیس تھانہ کے 48سالہ ہیڈ کانسٹیبل کو کووڈ-19کی تصدیق ہوئی ہے،جو10دن تک چھٹی پر تھے اور گزشتہ 3دنوں سے ڈیوٹی پر حاضر ہو ئے اور دوبارہ تصدیق ہو نے کے بعد پورے پو لیس تھانہ کو سیل ڈاؤن کر کے 12افراد کو کوارنٹائن کیا گیا ہے-

پٹینہلی پو لیس تھانہ کی حدود میں حال ہی میں ایک قتل کے سلسلہ میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا- جن میں سے ایک کو کووڈ-19کی تصدیق ہو ئی ہے اور اسکے پرائمری رابطہ میں رہنے والے 17افراد کو کوارنٹائن کیا گیا ہے جس کے بعد پٹینہلی پو لیس تھانہ کو بھی سیل ڈاؤن کر کے یہاں کی سرگرمیاں کو ننا کنٹے کراس پو لیس اسٹیشن منتقل کی گئیں -

پو لیس افسروں نے بتا یا کہ اسی طرح ڈی جے ہلی پو لیس نے حال ہی میں قتل کی کوشش کے ایک معا ملہ میں گرفتار ایک شخص کووڈ-19سے متاثر پا یا جس کی وجہ سے ڈی جے ہلی پو لیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سمیت13افراد کو کوارنٹائن کیا گیا ہے اور مذکورہ پو لیس تھانہ کے سامنے ہی عارضی ٹینٹ تعمیر کر کے سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

کورونا سے متاثر ہو کرمرنے والوں کی تدفین میں رکاوٹ درست نہیں، لاک ڈاؤن ہو یا نہ ہو اپنے آپ احتیاط برت کر وائرس سے بچنے کی کوشش کریں: ضمیر احمد خان

شہر بنگلورو میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں جس طرح کا بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے اسی رفتار سے اس مہلک وباء کی زد میں آکر مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو تا جارہا ہے۔ اس وباء کا شکار ہو کر مرنے والے افراد کی تدفین اور دیگر آخری رسومات کے لئے عالمی صحت تنظیم کی طرف سے جو ...

کوروناروک تھام اورکووڈطبی آلات کی خریداری میں 2,200کروڑروپے کا غبن

عالمی وباکوروناوائر س کی روک تھام اورمتاثرین کے علاج ومعالجہ کے لیے درکارطبی آلات کی خریداری میں 2,200کروڑروپے کابڑامالی گھوٹالہ ہواہے۔یہ گمبھیرالزام اپوزیشن لیڈروسابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے عائدکیاہے۔

کوروناکاقہر جاری،کرناٹک میں ایک ہی دن 21اموات، 24گھنٹوں کے دوران بنگلورومیں 994سمیت جملہ 1694کووڈکاشکار

ریاست میں آج ایک ہی دن کوروناوائرس کی زدمیں آکر21مریض ہلاک ہوگئے جبکہ 1694 کووڈمعاملات کا پتہ چلاہے۔ کرناٹک میں بھی کوروناوائر س کاخوفناک پھیلاؤ رکنے اورتھمنے کا نام نہیں لے رہاہے،ہرگزرتے لمحے اوردن کے ساتھ کوروناوائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتاجارہاہے،