بدعنوانی کے معاملے میں یڈی یورپا کے خلاف جانچ کا فیصلہ، خصوصی عدالت نے لوک آیکت پولیس کو جاری کیا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2022, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 15؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک میں اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کے خلاف معاملوں کے لیے تشکیل خصوصی عدالت نے بدھ کے روز بی جے پی لیڈر بی ایس یدی یورپا کو جھٹکا دیتے ہوئے لوک آیکت پولیس کو ان کے خلاف بدعنوانی کا معاملہ درج کرنے اور وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے اقتدار کے غلط استعمال کے الزامات کی جانچ کرنے کا حکم دیا۔

سماجی کارکن ٹی جے ابراہم نے الزام عائد کیا ہے کہ یدی یورپا نے مبینہ طور پر شیل کمپنیوں کے ذریعہ سے زبردست مالی فائدہ کے بدلے رام لنگم کنسٹرکشن کو ایک بی ڈی اے رہائشی پروجیکٹ پیش کیا تھا۔ اسی معاملے میں آج عدالت کا یہ فیصلہ آیا ہے۔ ابراہم نے پہلے یدی یورپا، ان کے بیٹے بی وائی وجیندر، کوآپریٹو وزیر ایس ٹی سوم شیکھر اور چھ دیگر کے خلاف جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے ذیلی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ حالانکہ خصوصی عدالت نے گورنر سے پیشگی اجازت نہ ہونے پر عرضی خارج کر دی تھی۔

اس کے بعد ٹی جے ابراہم نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جس نے خصوصی عدالت کو اس معاملے پر پھر سے غور کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس فیصلے کے بعد یدی یورپا نے کہا کہ الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے، ارو وہ عدلیہ میں مکمل یقین رکھتے ہیں، اور جانچ میں بے قصور ثابت ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...