اسپین کی نائب وزیر اعظم کارمن ’کورونا پازیٹو‘، اموات معاملہ میں چین سے آگے نکلا اسپین

Source: S.O. News Service | Published on 26th March 2020, 9:02 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

میڈرڈ،26؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) چین اور اٹلی میں ہزاروں موت کی وجہ بنے کورونا وائرس سے اس وقت اسپین کافی پریشان نظر آ رہا ہے اور وہاں کی نائب وزیر اعظم کارمن کالوو بھی اس وائرس کی زد میں آ گئی ہیں۔ اسپین میں حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ اموات معاملے میں یہ ملک چین سے بھی آگے نکل گیا ہے اور اب وہ اس معاملہ میں صرف اٹلی سے پیچھے ہے۔ اب تک اٹلی میں تقریباً 7500، اسپین میں 3600 اور چین میں 3200 لوگ اس مہلک وائرس کی وجہ سے موت کی نیند سو گئے ہیں۔

اسپین میں 14 مارچ سے ہی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہوا ہے، اس کے باوجود یہاں اموات اور انفیکشن کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ نائب وزیر اعظم کارمن کے کورونا پازیٹو ہونے کے بعد لوگوں میں اس بات کو لے کر تشویش بڑھ گئی ہے کہ انتہائی محتاط رہنے والے افراد بھی اس کی زد میں آنے لگے ہیں۔ اسپین کے افسران کا کہنا ہے کہ کارمن کالوو کا منگل کے روز کووڈ-19 انفیکشن کے لیے ٹیسٹ ہوا تھا جس کا ریزلٹ پازیٹو آیا۔ اس سے قبل بھی ان کا کورونا ٹیسٹ ہوا تھا لیکن نتیجہ منفی آیا تھا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 63 سالہ کارمن کی طبیعت اس وقت بہت زیادہ خراب نہیں ہے اور علاج جاری ہے۔

نائب وزیر اعظم کارمن کالوو پر کورونا وائرس کا اثر معلوم ہونے کے بعد انھیں آئسولیشن میں تو رکھ دیا گیا ہے، لیکن اب ان سب کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جو ان کے قریبی ہیں اور جو بھی کارمن کے رابطے میں رہے ہیں۔ جس طرح کے حالات اسپین میں پیدا ہو گئے ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے وہاں کے ڈاکٹرس بھی کافی فکرمند ہیں اور لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ جتنا زیادہ ہو سکے سوشل ڈسٹنسنگ اختیار کریں، کیونکہ صرف اسی راستے سے کورونا کا پھیلاؤ روکا جا سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...