چھتیس گڑھ: بیجاپور میں نکسلیوں نے ایس پی لیڈر کا کیا قتل، اہل خانہ کو لاش دینے سے کیا انکار 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2019, 12:27 PM | ملکی خبریں |

بیجا پور،20/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں سماجوادی پارٹی کے ایک رہنما کا قتل کر دیاگیا۔ ماؤنواز باغیوں نے جائے حادثہ پر گاڑیوں میں آتشزدگی بھی کی، ایک بولیرو کار اور تین ٹرکوں میں آگ لگا دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی نکسلیوں نے سنتوش پنیم نام کے ایس پی لیڈر کی لاش ان کے اہل خانہ کو دینے سے انکار کر دیا۔علاقے میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔ بیجاپور ضلع کے پولیس افسران نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ضلع کے المڈی پولیس تھانہ علاقہ کے تحت مریملا گاؤں کے قریب نکسلیوں نے سماجوادی پارٹی کے لیڈر سنتوش پنیم کا قتل کردیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ پنیم علاقے میں ٹھیکیداری کا کام کرتا تھا۔منگل کی شام نکسلیوں نے پنیم کو اغوا کر لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ سال 2018 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں پنیم نے بیجاپور اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا۔ریاست کے نکسل متاثرہ علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں پر نکسلیوں کے حملے جاری ہیں۔اس سال نو اپریل کو نکسلیوں نے پڑوسی دنتے واڑہ ضلع کے شیام گری گاؤں کے قریب بارودی سرنگ میں دھماکہ کر کے علاقے کے ممبر اسمبلی کی گاڑی کو اڑا دیا تھا۔اس حملے میں بی جے پی ممبر اسمبلی بھیما منڈاوی اور چار پولیس جوانوں کی موت ہو گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...