ایس پی۔بی ایس پی اتحاد سے محتاط رہے عوام: شیوپال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2019, 11:00 PM | ملکی خبریں |

فیروز آباد (اتر پردیش) ،19؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیا کے صدر شیو پال سنگھ یادو نے جمعہ کو ایس پی۔بی ایس پی اتحاد پر حملہ بولتے ہوئے عوام کو آگاہ کیا کہ وہ ان سے محتاط رہے کیونکہ یہ لوگ جھوٹ اور افواہ پھیلانے میں مہارت رکھتے ہیں۔شیو پال نے ایک انتخابی جلسے میں کہاکہ ایس پی۔بی ایس پی اتحاد سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ لوگ جھوٹ اور افواہ پھیلانے میں مہارت رکھتے ہیں ہے۔یہ اتحاد معاشرے کے کسان، نوجوان، تاجر، خواتین اور اقلیتی سمیت ہر طبقے کو گمراہ کر رہا ہے۔شیو پال فیروز آباد لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہو گی۔انہوں نے کہا کہ فیروز آباد کے لوگوں کو یہاں کے کانچ صنعت کا تحفظ کرنا ہوگا۔شیو پال نے سماج وادی پارٹی کے رہنما اکشے یادو پر الزام لگایا کہ انہوں نے اس علاقے کے مسائل کو نظر اندازکیا ہے۔انہوں نے فیروز آبادکی ترقی کے لئے کام کرنے کا وعدہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...