جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز ڈیل اسٹین نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 1st September 2021, 12:01 AM | اسپورٹس |

کیپ ٹاؤن،31؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی افریقہ کے تیزگیندباز ڈیل اسٹین نے منگل کے روز تمام فارمیٹس اور ہر سطح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اسٹین نے اگست 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ اسٹین نے منگل کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ "آج میں باضابطہ طور پر اس کھیل سے ریٹائر ہو رہا ہوں جسے میں سب سے زیادہ پسند کرتا ہوں۔ خاندان سے لے کر ساتھیوں تک، صحافیوں سے لے کر مداحوں تک سب کا شکریہ۔ یہ ایک شاندار سفر رہا ہے۔ تربیت، میچز، سفر، فتوحات، شکست، زخمی ہونا، ہوائی جہاز کے سفر سے ہونے والی تھکاوٹ، خوشی اور بھائی چارے کو 20 سال ہو چکے ہیں۔ بتانے کے لیے بہت ساری یادیں ہیں اور شکریہ ادا کرنے کے لیے بہت سے چہرے ہیں، اس لیے میں نے اپنے پسندیدہ بینڈ ’کاؤنٹنگ کراس‘ کا خلاصہ کرنے کے لیے ماہرین پر چھوڑ دیا ہے۔

یاد رہے کہ اسٹین نےجنوبی افریقہ کے لیے 93 ٹیسٹ میچوں میں 439، 125 ون ڈے میں 196 اور 47 ٹی 20 میچوں میں 64 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اسٹین نے 2005 میں سنچورین میں ایشیا الیون کے خلاف افریقہ الیون کے لیے ون ڈے سے ڈیبیو کیا تھا۔ ان کی بہترین گیندبازی پرفارمنس 2013 میں پاکستان کے خلاف پورٹ الزبتھ میں سامنے آئی تھی جہاں انہوں نے ٹیسٹ اور محدود اوور دونوں کرکٹ میں بلے بازوں کو نشانہ بنایا تھا۔

اسٹین نے 2007 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں تین اوور میں نو رن پر چار وکٹ حاصل کرکے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے آخری ون ڈے 2019 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی گزشتہ سال فروری میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...