پہلا ٹیسٹ :جنوبی افریقا کے ہاتھوں بنگلادیش کو 333رنز سے شکست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd October 2017, 11:31 PM | اسپورٹس |

جوہانسبرگ ،3اکتوبر( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کو 333 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 1۔0 سے برتری حاصل کرلی ہے۔جنوبی افریقہ 424 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن بنگلادیش نے گزشتہ روز کے اسکور 3وکٹ پر 49 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی، اسے میچ میں کامیابی کے لئے مزید375رنز درکار تھے۔جنوبی افریقا کے بولرز کیشو مہاراج کی تباہ کن گیند بازی کے سامنے بنگال کے ٹائیگر جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم90 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔مہاراج نے پہلی اننگز میں 3 اور دوسری اننگز میں 4 بنگلادیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،جنوبی افریقی بیٹسمین ڈین ایلگر کو میچ آف دی میچ قرار دیا گیا،انہوں نے پہلی اننگز میں 199رنز بنائے تھے۔کپتان مشفق الرحیم16 ، محمد اللہ 9، لٹن داس، صابر رحمان اور تسکین احمد 4، 4 جبکہ شفیع الاسلام 2 اور مستفیض الرحمان1رن بناکر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 اکتوبر تک بلوم فاؤنٹین میں کھیلا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی

  کپتان اینڈی بال برنی (113) اور افتتاحی بلے باز پال اسٹارلنگ (142) کی شاندار سنچریوں کی بدولت آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے ہراکر زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔