ٹاس کے بغیر ٹیسٹ میچ کے حق میں نہیں سابق کپتان سورو گنگولی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd May 2018, 12:14 PM | اسپورٹس |

کولکاتہ،22مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے آج کہا کہ وہ میچ سے ٹاس کو ہٹانے کے حق میں نہیں ہے۔اس معاملے پر آئی سی سی کرکٹ کمیٹی اگلے ہفتے ممبئی میں ہونے والی میٹنگ میں بحث کرے گی۔گنگولی نے ایڈن گارڈنز میں کہاکہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ اس کا اطلاق کیا جاتا ہے یا نہیں۔ذاتی طور پر میں ٹاس ہٹانے کے حق میں نہیں ہوں۔سکے سے ٹاس کرنے کی روایت 1877 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ سے چلی آ رہی ہے۔ٹاس جیتنے والی ٹیم یہ فیصلہ کرتی ہے کہ اسے پہلے بیٹنگ کرنی ہے یا بولنگ۔جس سے گھریلو ٹیم کا کپتان سکا اچھالتا تھا جبکہ دوسری ٹیم کا کپتان اپنی پسند کے بارے میں بولتا ہے۔حالیہ دنوں میں اس کی تنقید ہوئی ہے کیونکہ ٹاس جیتنے پر گھریلو ٹیم کو کافی فائدہ ہوتے دیکھا گیا ہے۔ گنگولی نے کہاکہ اگر گھریلو ٹیم ٹاس ہار جاتی ہے تو اسے فائدہ نہیں ملتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی