سیاسی کشیدگی کے دوران سونیا اور راہل گاندھی کی وطن واپسی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2020, 11:05 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کسانوں کے بل پرسیاسی ہنگامہ آرائی کے بعد کانگریس کے صدرسونیاگاندھی اورسابق صدر راہل گاندھی بیرون ملک سے دہلی واپس آئے ہیں۔ پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے دونوں لیڈران بیرون ملک چلے گئے تھے۔ یہ دورہ سونیاگاندھی کے سالانہ میڈیکل چیک اپ کے لیے ہوا جس میں راہل گاندھی ان کے ساتھ تھے۔ دونوں لیڈروں نے بیرون ملک جانے سے پہلے کانگریس کے لیڈروں سے ملاقات کی ۔ ساتھ ہی اس کے بارے میں لوک سبھاکو بھی آگاہ کیاہے۔ اب تقریباََدس دن بعد دونوں لیڈران واپس آئے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ دونوں لیڈران کی واپسی ایسے وقت میں ہورہی ہے جب پچھلے دس دنوں میں بہت کچھ بدلاہے۔ گذشتہ روز آٹھ ممبران پارلیمنٹ کی معطلی کے بعد کانگریس سمیت حزب اختلاف نے پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کااعلان کیاہے۔کانگریس اور دیگر جماعتوں نے مانسون کے پورے اجلاس کے لیے لوک سبھااورراجیہ سبھا کا بائیکاٹ کرنے کی بات کی ہے۔ ایسی صورتحال میں جب راہل اورسونیاگاندھی واپس آئے ہیں توپھراس پر کیا فیصلہ کیا جائے گا ،یہ دیکھا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...