بھٹکل:31؍اگست(ایس اؤ نیوز)موجودہ دور میں تعلیمی میدان ترقی کی طرف گامزن ہے، بچوں کی ہمہ جہت ترقی میں اساتذہ کی ذمہ داری اہم ہوتی ہے اس سلسلے میں اساتذہ خاص طورپر دھیان دیں۔ بنگلورو کاسکارڈ بینک کے نائب صدر اور بھٹکل روٹری کلب کے صدر ایشور نے ان خیالات کااظہار کیا۔
وہ یہاں موڈبھٹکل کے فارم ہاؤس میں اترکنڑا ضلع پنچایت، محکمہ تعلیمات عامہ ، سرکاری ماڈل کنڑا گرلس اسکول کے اشتراک سے منعقدہ سونارکیری کلسٹر لیول پرتیبھا کارنجی پروگرا م کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ بی جےپی لیڈر شیوانی شانتارام نے طلبا کو کتابی کیڑا بننے سے روکنے کے لئے حکومت نے پرتیبھاکارنجی جیسے پروگرام کو ہر سال منانے کا حکم دیاہے، بچوں کے لئے یہ ایک تہوار ہے جس سے ان کی مخفی صلاحیتیں اجاگر میں معاون ہونےکی بات کہی۔ زھینکار ادارے کے صدر پرشنا پربھو نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ اسکول ترقی بورڈ کے صدر وینکٹیش دیواڑیگا نے پروگرام کی صدارت کی۔ وسائل آفیسر یلما مری سوامی نے افتتاحی کلمات پیش کیں تو سونارکیری کے سی آر پی واسو ڈی نائک نے استقبال کیا۔ ڈائس پر تعلیمی کو آرڈینیٹر آر ایس گونڈ، گوپال نائک، گنیش ہیگڈے ، تمنانائک، فارم ہاؤس کے مالک مسعود احمد ، ماستپا نائک، گیتا شیروروغیرہ موجود تھے۔ اسکول کی صدر مدرسہ مہالکشمی پٹگار نے شکریہ اداکیا۔ استاد پرمیشور نائک نے نظامت کی۔