اہانت رسولؐ سے ناراض خلیجی ممالک میں سوپر مارکٹوں سے ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کے بعد ہند و ملازمین کو بعض کمپنیوں سے نکال باہر کرنے کی خبریں

Source: S.O. News Service | Published on 7th June 2022, 11:37 AM | خلیجی خبریں |

نئی دہلی، 7؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) بی جے پی  نے بھلے ہی اپنے ترجمان نوپور شرما اور نوین کمار جندل کو معطل کر دیا ہو، لیکن خلیجی ممالک میں لوگوں کی حکومت ہند سے ناراضگی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ خبریں آرہی تھی  کہ سعودی عرب، کویت، بحرین اور کچھ دیگر عرب ممالک میں سوپر مارکٹوں سے ہندوستانی مصنوعات کو نکالنے اور پھینکنے  کی اطلاعات ہیں، مگر اب  بتایا جا رہا ہے کہ کچھ کمپنیوں نے اپنے یہاں کام کر رہے ہندو ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا ہے۔ بی جے پی ترجمانوں کے ذریعہ پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نازیبا کلمات کہے جانے کے بعد ہندوستان میں تو ان کے خلاف آواز اٹھی ہی ہے، عالمی سطح پر بھی برسراقتدار طبقہ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوپور شرما اور نوین کمار جندل کو پارٹی سے معطل کیے جانے کا فیصلہ بی جے پی کو لینا پڑا۔

بی جے پی کے اس قدم کے باوجود کئی بین الاقوامی تنظیمیں اور کمپنیاں حکومت ہند سے ناراض ہیں۔ اس کا اندازہ ’ساؤتھ ایشیا انڈیکس‘ کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر کیے گئے اس پوسٹ سے لگایا جا سکتا ہے جس میں ایک کمپنی نے اپنے تمام غیر مسلم ملازمین کو ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’ایک عرب شیخ نے اپنے تمام ہندوستانی (ہندو) کارکنوں کو ملازمت سے نکال دیا۔ اس نے ان کے تمام واجبات ان کے حوالے کر دیے اور انہیں ہندوستان واپسی کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ بھی مہیا کیا۔‘‘ ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ عرب شیخ نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ مودی حکومت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی تھی۔ اس ٹوئٹ کے ساتھ عرب شیخ کے ایک ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ لگا ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے ہندوستان میں تیار کسی بھی مصنوعات کی خرید و فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 5 جون کو بھی عرب کی ایک کمپنی کے مالک نے اپنے ہندو ملازم کو نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ راشد المریخی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’’ایک ہندوستانی (بڑھئی)، جس کا مذہب مودی (ہندو) کا ہے، میری سرپرستی میں کام کر رہا ہے۔ وہ چھٹی پر ہے۔ میں نے اس سے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ وہ واپس آئے، کیونکہ ہمارے پیغمبر کی توہین کی گئی ہے۔‘‘ اس طرح کے مزید واقعات عرب ممالک میں سامنے آ رہے ہیں، اور اگر حکومت ہند نے حالات کو قابو میں نہیں کیا تو خلیجی ممالک میں کام کرنے والے غیر مسلم ملازمین کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کسی بھی ملک کی حکومت نے ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان نہیں کیا ہے، بلکہ عوامی سطح پر بائیکاٹ کا یہ عمل شروع ہوا ہے۔ کمپنیاں بھی اپنی سطح پر ہی ہندوستانی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے یا پھر اپنے یہاں سے ہندو ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ لے رہی ہیں۔ حکومت ہند کے تئیں یہ ناراضگی خلیجی ممالک میں تب شروع ہوئی جب عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے بی جے پی ترجمانوں کے بیانات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسے وقت میں سبھی مسلمانوں کو ایک قوم کی شکل میں اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔ مفتی اعظم کے اس ٹوئٹ کا عرب ممالک پر زبردست اثر دیکھنے کو ملا اور #إلا_رسول_الله_يا_مودي ٹرینڈ کرنے لگا۔ 6 جون کو بھی بحرین، افغانستان  اور پاکستان وغیرہ میں یہ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتا نظر آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...