مظفر نگر: چندر شیکھر آزاد کے قافلہ کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ، نذر آتش کرنے کی کوشش، کشیدگی کے بعد بھاری فورس تعینات

Source: S.O. News Service | Published on 21st January 2023, 12:13 PM | ملکی خبریں |

مظفرنگر، 21؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد کے قافلے میں شامل نصف درجن گاڑیوں میں جمعہ کو اس وقت توڑ پھوڑ کی گئی جب وہ مظفر نگر ضلع کے ایک گاؤں میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔ رتن پوری تھانے کے گاؤں بھوپ کھیڑی میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد علاقہ کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔ بھیم آرمی کا الزام ہے کہ گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ چندر شیکھر آزاد نے اس واقعہ کے بعد کہا ہے کہ ان تمام سماج دشمن عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہیے، ورنہ ان کی برادری اس بزدلی کو برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھتولی ضمنی انتخاب کے بعد سے ان کی برادری کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہراساں کیا جا رہا ہے اور آج کا واقعہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بی جے پی حکومت انتقام کے جذبے سے کام کر رہی ہے۔ یہ اتحاد بھائی چارے کو بحال کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ نفرت کی سیاست کا خاتمہ بھائی چارے سے ہی ہوگا۔ کھتولی سے رکن اسمبلی مدن بھیا بھی یہاں ان کے ساتھ موجود تھے۔

دریں اثنا، بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی کی درجنوں گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کے بعد علاقہ کا ماحول کشیدہ ہو گیا اور گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ بھیم آرمی کے کارکنوں نے واقعے کی تحریر رتن پوری پولیس کو دے دی ہے۔ چندرشیکھر دلت برادری کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے گاؤں میں پہنچے تھے۔ بھیم آرمی چیف اور آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ جب سے کھتولی ضمنی انتخاب کے نتائج آئے ہیں، تبھی سے دلت برادری کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف مار پیٹ کے فرضی مقدمے درج کر کے اور عظیم شخصیات کے مجسموں کو توڑ کر پریشان کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا واقعہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

مقامی رہائشی وپن جاٹو کے مطابق، کچھ دن پہلے بھوپ کھیڈی گاؤں میں بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ چندر شیکھر اور رکن اسمبلی مدن بھیا اسی مجسمہ کی گلپوشی کرنے کے لئے یہاں پہنچے تھے۔ جس وقت چندر شیکھر آزاد یہاں گلپوشی کر رہے تھے اسی وقت تقریب کے باہر پہنچے بھیم آرمی کے درجنوں کارکنوں کی گاڑیوں کو سماج دشمن عناصر نے توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔

مظفر نگر پولیس نے کشیدہ ماحول کو پرامن کرنے کی کوشش کی اور توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہائی کرائی۔ کارکنوں نے تھانہ رتن پوری میں واقعے کی تحریر دی ہے۔ فی الحال پولیس ملزم کی تلاش میں ہے۔ توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد گاؤں میں دو برادریوں کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔

واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے بڑھانہ کے سی او ونے گوتم نے بتایا کہ گاؤں میں آزاد سماج پارٹی کے صدر چندر شیکھر آزاد کا پروگرام تھا، جب وہ پروگرام میں تھے تو کچھ شرارتی عناصر نے ان کی 3 گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی۔ ہم توڑ پھوڑ کو انجام دینے والے سماج دشمن عناصر کی تلاش کر رہے ہیں۔ گاؤں میں فورس تعینات ہے اور حالات قابو میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔