منگلورو: منافرت بھری تقاریر کرنے والوں کے خلاف درج ہوگی ایف آئی آر - جنوبی کینرا ایس پی نے دی وارننگ

Source: S.O. News Service | Published on 5th February 2023, 8:39 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،5 / فروری (ایس او نیوز) جنوبی کینرا کے ضلع ایس پی کی حیثیت سے چارج لینے والے وکرم اماتھے نے علاقے میں امن و امان کی بحالی کے پیش نظر آئندہ منافرت بھری تقاریر کرنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کرنے اور لازمی طور پر ایف آئی آر درج کرنے کی وارننگ دی ہے۔ 
    
اپنے دفتر میں نامہ نگاروں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے دوران اماتھے نے کہا کہ آئندہ الیکشن کے مد نظر علاقے میں امن و امان بنائے رکھنا ان کی سب سے بڑی ترجیح ہوگی ۔  الیکشن کا موسم قریب آتے ہی نفرت بھری تقاریر کا سلسلہ زور پکڑنے کے سلسلے میں جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے قصورواروں  کے خلاف ضرور ایف آئی آر درج کیے جائیں گے۔ 
    
انہوں نے کہا کہ شرپسندوں، افواہیں پھیلانے والوں ، راوڈی شیٹرس اور مجرموں جیسے سماج میں موجود برے عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی ۔  نفرت پھیلانے والوں اور گمراہ کن پوسٹس پر نظر رکھنے کے لئے سوشیل میڈیا مانٹرنگ سیل (SMMC) کو مضبوط بنایا جائے گا اور خطا کاروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔ اب سب ڈیویژن لیول پر بھی سوشیل میڈیا مانٹرنگ سیل قائم کیے جائیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی