سوشیل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کی شکایت پر48گھنٹوں میں کارروائی ہوگی
نئی دہلی،20؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی)میڈیاکوکنٹرول کرنے کے بعدسوشیل میڈیانشانے پرہے- جہاں بی جے پی آئی ٹی سیل کوتوپوری آزادی ہے لیکن اپوزیشن کے کسان ا حتجاج پرپوسٹ پربھی کارروائی ہورہی ہے-اب سوشیل میڈیاکوقابومیں کرنے کی مبینہ کوششیں جاری ہیں -حکومت نے قابل اعتراض آن لائن پوسٹوں پر روک لگانے کیلئے ایک نیا پلیٹ فارم تیار کیا ہے-
فی الحال شکایت کنندہ یا تو ان موادکوعدالت میں چیلنج کرسکتے ہیں یا جارحانہ، دھمکی آمیز پوسٹوں سے پیدا ہونے والے خدشات کو دور کرنے کیلئے انہیں سوشیل میڈیا ہینڈل کو رپورٹ کرسکتے ہیں - چونکہ آئی ٹی ایکٹ میں نظر ثانی کے عمل میں تیزی آرہی ہے، مرکزی حکومت سائبراسپیس سے متعلق امور کو تیزی سے نمٹانے کیلئے ایک متبادل نظام پر غور کر رہی ہے-
متبادل نظام کو اختیارات حاصل ہوں گے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے قابل اعتراض مواد اور شکایات کے خلاف سخت کارروائی کرے- ذرائع کے مطابق حکومت ایسے آپشن پر غور کر رہی ہے کہ جو لوگ آن لائن پرتشدد مواد کے بارے میں عدالتوں یاپولیس سے رابطہ نہیں کرنا چاہتے وہ انصاف پائیں یا اپنی شکایات کا جلد ازالہ کرسکیں ۔