آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے سلسلہ ”پیغام رمضان“ کا آغاز!

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th April 2021, 5:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14؍ اپریل (پریس ریلیز/ایس او نیوز) : رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہم سب پر سایہ فگن ہے۔ یہ مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے۔ جسکا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔ اس ماہ کی عظمت کا اندازہ فقط اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا۔ یہ مہینہ نیکیوں کا موسم بہار ہے جس میں اللہ تعالیٰ عبادت و ریاضت اور ہر نوع کی نیکی اور بھلائی کا اجر پہلے کی نسبت کئی گنا بڑھا کر عطا کرتا ہے۔ اس لیے مسلمان اپنے رب کی رضا اور خوشنودی میں پہلے سے زیادہ مستعد اور آمادہ و پابند عمل خیر ہو جاتا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے کیا۔

انہوں نے فرمایا کہ رمضان المبارک کا مقصد تقویٰ کا حصول ہے۔ اس مہینے میں روزے کو فرض اور تراویح کو سنت قرار دیا گیا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جسکا اجر و ثواب اللہ تعالیٰ خود عطا فرمائے گا۔ مولانا نے فرمایا کہ ہمیں چاہیے کہ رمضان المبارک کے قیمتی اوقات عبادت و ریاضت میں گزاریں کیونکہ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انوار وبرکات کا نزول ہوتا ہے اور اس کی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح برستی ہیں، مگر ہم لوگ اپنی غفلت اور سستی کی وجہ سے اس مبارک مہینے کی پوری قدر نہیں کرپاتے اور مادیت اور دنیاداری کے غلبے کی وجہ سے اس ماہ مبارک سے پورا استفادہ نہیں ہوپاتا۔ اسلئے رمضان المبارک کی عظمت و برکت اور اہمیت و فضیلت سے امت مسلمہ کو واقف کرانے اور اس ماہ مبارک سے مکمل استفادے کی راہ ہموار کرنے کیلئے سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے علماء و اکابر کے خطبات کا ایک منفرد سلسلہ بعنوان ”پیغام رمضان“ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

مولانا رحمانی نے اس سلسلے پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ”پیغام رمضان“ کا یہ سلسلہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، اس سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے قیمتی اوقات صحیح طریقے پر عبادت و ریاضت میں گزارنے کی ترغیب ملے گی اور اوقات کے ضیاع سے حفاظت ہوگی۔ مولانا نے فرمایا یہ سلسلہ رمضان المبارک کی بابرکت راتوں میں روزانہ رات ٹھیک دس بجے سے بورڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر نشر ہوگا۔ جس میں اراکین بورڈ اور ملک بھر کے مختلف علماء کرام اور مسالک و مکاتب فکر کے سربراہ حضرات بالخصوص حضرت مولانا عبد الرحیم مجددی صاحب (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کے خطبات ہونگے۔ مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے پوری امت مسلمہ سے درخواست کی کہ وہ اس منفرد سلسلہ سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے علماء کرام کے بیانات سے بصیرت و نصیحت حاصل کریں اور عمل کا مزاج بنا کر رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...