پہاڑی علاقوں میں برف باری، شمالی ہندوستان میں تیز ہوائیں چلیں گی

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2023, 12:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 31؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) بارش کے بعد ایک بار پھر موسم تیزی سے بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔ خلیج بنگال میں خراب موسم کا اثر اب ہر طرف نظر آرہا ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کے باعث میدانی علاقوں میں بھی سردی بڑھ گئی ہے۔ شمالی ہندوستان میں ایک بار پھر برفانی ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ راجدھانی دہلی  میں  ایک بار پھر دھند نے لوگوں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ دہلی ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے دھند کا الرٹ جاری کیا ہے۔ تاہم تمام پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

دوسری جانب راجستھان کے راجسمند میں ژالہ باری سے کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں مسلسل دو دن سے بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ پہاڑی ریاستوں کی بات کریں تو ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں شدید برف باری ہو رہی ہے۔ ڈوڈہ میں شدید برف باری کے بعد چاروں طرف برف کی موٹی تہہ جمع ہوگئی ہے۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق ہندوستان کے محکمہ موسمیات  کے ڈائریکٹر شملہ سریندر پال کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش میں برف باری اور بارش کا اثر آج یعنی 31 جنوری کو برقرار رہے گا لیکن کل سے موسم میں بہتری آئے گی اور اگلے 4-5 دنوں تک موسم ٹھیک رہے گا۔ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

اتوار کو شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں شدید بارش کے بعد محکمہ موسمیات نے پیر کو کہا کہ دہلی-این سی آر میں پارہ دو سے تین ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات  نے پیر کو نئی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں مسلسل برف باری کا اثر میدانی علاقوں میں دیکھا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...