نا بینا افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے’سمارتنم کا واکا تھن‘ کنڑا فلم اداکارہ سمیت دیگر افراد کی شرکت

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2022, 12:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 21؍نومبر(ایس او نیوز)سمار تنم کا واکاتھن2022کے برانڈ امباسڈر وکنڑا فلم اداکار ہ سپتامی گوڑا نے کہا کہ نابینا افراد کا کرکٹ کھیلنا ایک چیلنج ہے،انہیں تعجب ہو رہا ہے کہ وہ کس طرح کرکٹ کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نابینا افراد کے کرکٹ کھیل کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ شہر کے کنٹیروا اسٹیڈیم میں سمار تنم ادارہ کے زیر اہتمام ”سمار تنم واکا تھن بنگلور2022“ کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد سپتامی گوڑا نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے نابینا کرکٹ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں 5دسمبر سے شروع ہونے والے تیسرے ٹی۔ٹوئنٹی عالمی کرکٹ کپ میں جیت کے لئے نیک تمنا ؤں کا اظہار ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ واکا تھن سے نابینا افراد کے کرکٹ کے بارے میں بیداری لانے اور اسے فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے عالمی کپ ٹی20 ٹورنمنٹ 2022 کو بھی فروغ ملے گا جو5تا17دسمبر2022کو ہندوستان میں منعقد ہونے والا ہے۔

رکن پارلیمان پی سی موہن نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہر سال سمار تنم کا واکا تھن کا اہتمام کیا جا رہا ہے،جس کوعوام کی بھرپور تائید حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ سماج میں معذورافراد کی فلاح وبہبودی اور ان کی ترقی ہر شعبہ میں ہونی چاہئے۔سمارتنم ادارہ کے منیجنگ ٹرسٹی ڈاکٹر مہانتیش جے نے کہا کہ سماج میں معذورین کو بھی ان کے حقوق فراہم ہونے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ نا بینا افراد کے کرکٹ کے فروغ کو اولین ترجیح دیتے آرہا ہے اور ان کھلا ڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ 5دسمبر سے شروع ہونے والے نا بینا افراد کے تیسرے عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ 2022 میں آسٹریلیا،جنوبی افریقہ، پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش،سری لنکا اور میزبان ہندوستان سمیت7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ مقابلے ملک کے8 شہروں میں ہوں گے،اس سے دنیا بھر میں نا بیناؤں کے کرکٹ کو فروغ دینے اور عوامی بیداری پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر آئی اے ایس کے ایس لتا کماری، ڈپارٹمنٹ آف یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس کے چیرمین ایم پی ملائے، ڈپٹی کمشنر آف پو لیس (ٹرافک ایسٹ)،کلا کرشنا مورتی کے علاوہ رضاکارانہ تنظیموں کے اراکین، طلباء نوجوان بڑی تعداد میں شریک رہے۔گزشتہ پانچ سالوں میں ریاست میں 1,243 بچوں کو گود لیا گیا ہے، جن میں سے8سال سے زیادہ عمر کے50 لڑکے اور8سال سے اوپر کی 68 لڑکیوں کو گود لیا گیا ہے۔ اس وقت3,588 جوڑوں نے ویب سائٹ کے ذریعے بچوں کو گود لینے کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے، لیکن سالانہ صرف 200 سے 300 بچے گود لینے والی ایجنسیوں میں شامل ہو رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔