ایس ایل وی نے پہلی پرواز میں دو سیٹالائٹ لانچ کیے:اسرو

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2022, 11:24 AM | ملکی خبریں |

سری ہری کوٹا (آندھرا پردیش) ،8؍ اگست (ایس او نیوز؍یو این آئی) ہندوستان کی پہلی چھوٹی سیٹالائٹ لانچ وہیکل (ایس ایس ایل وی) نے علیحدگی کے بعد دونوں سیٹالائٹس کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا لیکن حاصل شدہ مدار توقع سے چھوٹا ہے جس کی وجہ سے یہ غیر مستحکم ہے۔اسرو نے اپنی تازہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ تمام مراحل کی کارکردگی نارمل ہے۔ دونوں سیٹالائٹ لانچ کیے گئے۔تین مراحل پر مشتمل ایس ایل وی ڈی 1، پہلی ترقیاتی پرواز جس میں 135 کلوگرام ارتھ آبزرویشن سیٹالائٹ (ای او ایس۔02) اور آٹھ کلوگرام 8 یو کیوب سیٹ آزادی سیٹ سات گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد 0918 بجے پہلے لانچ پیڈ سے اڑان بھری۔دونوں سیٹالائٹس لانچ وہیکل سے الگ ہو گئے اور مدار میں چھوڑے گئے جب مشن کنٹرول سینٹر کے سائنسدانوں نے لانچ وہیکل اور سیٹالائٹ سے ڈیٹا کنیکٹیویٹی کھو دی۔میڈیا سنٹر میں لگائی گئی بڑی اسکرینوں میں سیٹالائٹ لانچز واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے۔بعد میں اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر سومناتھ نے مشن کنٹرول سینٹر سے ایک مختصر خطاب میں کہا کہ ایس ایس ایل وی کی پہلی پرواز مکمل ہو گئی ہے۔ تمام مراحل حسب توقع انجام پائے۔ ٹرمینل مرحلے کے دوران ڈیٹا کا نقصان دیکھا گیا ہے۔ اس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے اور جلد ہی اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔اپ ڈیٹ کے سلسلے میں اسرو نے کہا کہ ایس ایس ایل وی نے علیحدگی کے بعد دونوں سیٹالائٹس کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا، لیکن حاصل کردہ مدار توقع سے کم تھا، جس کی وجہ سے یہ غیر مستحکم ہے۔پورے ملک کے دیہی علاقوں کی طالبات کو پے لوڈ بنانے کیلئے رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس سیٹالائٹ سے ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے اسپیس کڈز انڈیا کے تیار کردہ زمینی نظام کا استعمال کیا جائے گا۔اسے سرکاری اسکولوں کی 750 طالبات نے بنایا تھا۔ اسپیس کڈز انڈیا کے مطابق ہندوستان بھر کے 75 سرکاری اسکولوں میں سے ہر ایک میں 10 طالبات کو اس پروجیکٹ کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ منتخب طلبہ آٹھویں سے بارہویں جماعت کے تھے۔۔اس سے قبل علی الصباح 2.18 بجے شروع ہوئی الٹی گنتی کے سات گھنٹے بعد صبح 09.18 بجے ایس ایل وی نے ایس ڈی ایس سی شار رینج سے کامیابی کے ساتھ اڑان بھری۔ اس موقع پر اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سومناتھ، اسرو کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کے رادھا کرشنن اور مسٹر کے سیون اور مشن کنٹرول سینٹر کے سائنسدان موجود تھے۔جیسے ہی راکٹ نے اڑان بھری، نارنجی رنگ کے دھویں کا ایک غبار آسمان پر اڑتا ہوا نظر آیا اور ایسا لگا جیسے اس نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا ہو۔ایس ایس ایل وی 34 میٹر لمبا ہے جو پی ایس ایل وی سے تقریباً 10 میٹر کم ہے۔ پی ایس ایل وی کے 2.8 میٹر کے مقابلے اس کا قطر دو میٹر ہے۔ ایس ایس ایل وی کا لفٹ آف ماس 120 ٹن ہے، جبکہ پی ایس ایل وی کا وزن 320 ٹن ہے، جو 1,800 کلوگرام تک آلات لے جا سکتا ہے۔اسرو نے کہا کہ ڈیٹا کے ضائع ہونے کی اطلاع ملنے پر دونوں سیٹالائٹس تیسرے مرحلے کے بعد ایس ایل وی سے الگ ہو گئے۔ اس سے شکوک پیدا ہوتے ہیں کہ سیٹالائٹس کے مدار میں پہنچنے سے متعلق کوئی پیغام پیدا ہوگیا ہے۔ میڈیا سینٹر میں بڑی اسکرین پر سیٹالائٹس کا علیحدہ ہونا واضح طور پر دکھائی دے رہا تھا۔اسرو نے ٹویٹ کیا کہ ایس ایل وی کی پہلی پرواز مکمل ہو گئی ہے۔ تمام مراحل حسب توقع مکمل ہو گئے۔ ٹرمینل مرحلے کے دوران ڈیٹا کا نقصان دیکھا گیا۔ اس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ لانچ کے 13 منٹوں میں 34 میٹر بلندی پر پرواز کے بعد تین مرحلوں والی گاڑی دو سیٹالائٹس میں الگ ہوگئی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...