سنگھو بارڈر پر آج سنیوکت کسان مورچہ کا اجلاس طلب، مستقبل کی حکمت عملی پر فیصلہ متوقع

Source: S.O. News Service | Published on 4th December 2021, 11:14 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 4؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  زرعی قوانین کو واپس لینے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان پر پارلیمنٹ کی مہر بھی ثبت ہو چکی ہے اس کے باوجود کسانوں کی تحریک لگاتار جاری ہے۔ کسان اب ایم ایس پی جیسے دیگر مطالبات پر احتجاج کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، سنگھو بارڈر پر سنیوکت کسان مورچہ کا اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ ’اے بی پی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس صبح 11 بجے منعقد ہوگا اور اس میں کسان مستقبل کی حکمت عملی پر غور و خوض کریں گے۔

کسانوں کے ایم ایس پی گارنٹی قانون بنانے کے مطالبہ پر بھی حکومت نرم پڑ چکی ہے اور حکومت کی جانب سے اس معاملہ پر کمیٹی تشکیل دینے کے لئے غیر رسمی طور پر کسانوں سے پانچ نام طلب کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کسان مورچہ کے اجلاس کے دوران یہ پانچ نام طے کئے جا سکے ہیں۔ تاہم سنیوکت کسان مورچہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایم ایس پی پر تحریری طور پر کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

سنگھو بارڈر پر آج منعقد ہونے جا رہے اجلاس کے دوران کسان اپنے تمام مطالبات اور مرکزی حکومت کے رخ پر تفصیلی بحث کریں گے اور اس کے بعد مستقبل کی حکمت عملی تیار کریں گے۔ تصور کیا جا رہا ہے کہ آج کے اجلاس کے بعد سنیوکت کسان مورچہ کی جانب سے پریس کانفرنس کے ذریعے اطلاع فراہم کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ زرعی قوانین کی واپسی اور دیگر مطالبات پر کسان گزشتہ ایک سال سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے تمام مطالبات قبول نہیں کئے جاتے ان کی تحریک جاری رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

حجاب کیس: ججوں کو دھمکیاں دینے والے شخص کی درخواست ضمانت مسترد

بنگلورو کی ایک سیشن عدالت نے تمل ناڈو کے ترونیل ویلی سے تعلق رکھنے والے رحمت اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے، جو حال ہی میں کلاس رومز میں حجاب پہننے پر فیصلہ سنانے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے ججوں کی جان کو مبینہ طور پر خطرے میں ڈالنے کے الزام میں عدالتی حراست میں ہے۔ سٹی ...

اب کارڈ کے بغیر بھی اے ٹی ایم سے رقم نکالنا ہوا ممکن

آر بی آئی نے نیا اصول نافذ کر دیا ہے۔ اگر آپ کے پاس بینک کارڈ نہیں ہے اور آپ اے ٹی ایم سے رقم نکالنا چاہتے ہیں، تب بھی نکال سکتے ہیں۔ آر بی آئی نے تمام بینکوں سے کہا ہے کہ وہ کارڈ استعمال کیے بغیر رقم نکالنے کی سہولت فراہم کریں۔ تاہم،ایس بی آئی سمیت کچھ منتخب بینک پہلے ہی یہ سہولت ...