بریکنگ نیوز

انڈونیشیا زلزلہ: ملبے تلے دبے چھ سالہ لڑکے کو دو دن بعد زندہ نکالا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th November 2022, 5:44 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جکارتہ 25 نومبر (ایس او نیوز) انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں زلزلے کے چار روز بعد بھی آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، تاہم امدادی کارروائی کے دوران دو دن سے ایک گھر کے ملبے تلے دبے ہوئے بچے کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق متاثرہ علاقے میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 48 گھنٹوں تک ایک گھر کے ملبے تلے دبا رہنے والا 6 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ریسکیو حکام نے بچے کو باحفاظت باہر نکال لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 6 سالہ بچہ دو دن تک پانی اور خوراک کے بغیر ملبے کے نیچے معجزانہ طور پر زندہ رہا، جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں کی امیدیں بڑھی ہیں کہ ملبے تلے دبے افراد اب بھی زندہ ہوسکتے ہیں۔

مغربی جاوا میں جاری بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ نے پہاڑی علاقے میں امدادی سرگرمیوں کو مشکل بنا دیا ہے، سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ سیانجر ہے جہاں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک گاوں مکمل مٹی تلے دب گیا ہے۔

سیانجر کے دورہ کے موقع پر انڈونیشیا کے صدر جوکوودودو کا کہنا تھا کہ حالات سخت ہیں، بارش ہو رہی ہے اور آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، اس لیے احتیاط کی ضرورت ہے۔ اس وقت انخلا پہلی ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ مغربی جاوا میں پیر کو آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے میں 271 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دنیا بھر میں بڑھتی مسلم دشمنی نسل پرستی،عدم برداشت دیکھ رہے ہیں: اقوام متحدہ

کوپن ہیگن کی ایک مسجد کے قریب اسلام مخالف شخص کی جانب سے ڈنمارک میں ترک سفارت خانے کے سامنے مسلمانوں کی مقدس کتاب جلانے کے چند گھنٹے بعد اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ انٹرنیٹ نے نفرت انگیز تقریر کو بھڑکایا جس سے مجرموں کو اپنا جھوٹ، سازشیں اور دھمکیاں پھیلانے میں مدد ملی۔

قرآن کو جلانے کے خلاف مظاہروں میں شدت

سویڈن اور ہالینڈ میں انتہائی دائیں بازو کے کارکنوں کی طرف سے حالیہ دنوں میں اسلام کی مقدس کتاب کو نذر آتش کرنے کی مذمت کیلئے جمعہ کو کئی مسلم اکثریتی ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے-

دنیا بھر میں ہورہی ہے چھٹنی،سروے سے کھلا راز، ہر 4 میں سے 1 ہندوستانی کو ملازمت سے برطرفی کا خدشہ

دنیا بھر کی بڑی ٹیک کمپنیوں میں  ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا جارہا ہے۔ اور ذرائع کی مانیں تو  ہر 4 میں سے 1 ہندوستانی ملازمت کے خاتمے  کو لے کر پریشان ہے۔ دوسری طرف 4 میں سے 3 ہندوستانی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں۔

افغانستان میں ریکارڈ سردی ، اب تک 157 افراد ہلاک

افغانستان میں اس وقت شدید سردی پڑ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سردی نے گزشتہ 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور درجہ حرارت گر کر مائنس 34 ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ سردی کی اس شدت نے گزشتہ ایک ہفتہ میں لوگوں کو بری طرح حراساں کیا ہے اور سردی کی وجہ سے اموات کی تعداد میں بھی زبردست ...

قرآن کی بے حرمتی کیخلاف عالمِ اسلام میں شدید احتجاج، ترکی ، عراق ، ایران ، لیبیا ، سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر اسلامی ممالک میں عوام سڑکوں پر نکل آئے

اسلام کی  مخالفت میں  زہر اگلنے والے  ڈینش سیاست داں راسموس پالودان کے ذریعہ اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے  قرآن مقدس کا نسخہ نذر آتش کرنے کے خلاف پاکستان، ایران اور ترکی سمیت کئی اسلامی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

بھٹکل : آسارکیری میں تعمیر کردہ مہادوار کا رکن اسمبلی کے ہاتھوں افتتاح

تعلقہ کی مشہور آسارکیری نامدھاری سماج کی نچل مکی شری ترومل وینکٹ رمن مندر تجدید کردہ مورتی کی نصب کاری ، پالکی مہوتسومذہبی پروگرام سمیت  رکن اسمبلی سنیل کی جانب سے مندر کے لئے تعمیر کردہ مہا دوار(صدردروازہ) کی افتتاحی تقریب کاانعقاد ہوا۔  شری رام اکشھتر کے شری برہمانند ...

بینک ملازمین کی 30 اور 31 جنوری کی ہڑتال ملتوی

 یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے ممبئی میں ہونے والی مفاہمت کی میٹنگ میں طے پانے والے معاہدے کے بعد 30 اور31 جنوری کو ہونے والی دو روزہ ملک گیر بینک ہڑتال کو ملتوی کر دیا ہے۔

بھٹکل ڈونگرپلی میں آٹو رکشہ کھائی میں جاگرا؛ چار زخمی

  بھٹکل  جالی روڈ سے بندرروڈ کے راستے  نستار جانے کے دوران ایک آٹو رکشہ بے قابو ہوکر قریب  20 فٹ گہری کھائی میں جاگرا، لیکن اللہ کا شکر یہ ہوا کہ آٹو پر سوار تمام لوگ معمولی  زخموں کے ساتھ بال بال بچ گئے۔ حادثہ جمعرات شام قریب چھ بجے ڈونگرپلّی، درگاہ کے اوپری حصہ میں  پیش ...

بھٹکل میں 5فروری کو ہوگاکینسر بیداری ’میراتھن ؛ 31 جنوری سے پہلے نام رجسٹرڈ کرنے کی اپیل

عالمی یومِ کینسر کی مناسبت سے 5 فروری کو بھٹکل میں  کینسر کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے  میراتھن 2023 کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے لئے عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ اس میراتھن میں شریک ہوں۔