جموں و کشمیر میں 12 گھنٹے کے اندر 3 دہشت گردانہ حملے، اب تک 6 دہشت گرد ہلاک،ایک فوجی شہید

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2019, 7:08 PM | ملکی خبریں |

سرینگر،28ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہوئے تصادم میں 6 دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے۔ریاست کے گاندربل اور رام بن ضلع میں ہوئے دہشت گردانہ مقابلوں میں جوانوں نے 3-3 دہشت گردوں کو ڈھیر کیا ہے۔رام بن میں ایک خاندان کو یرغمال بنانے کی کوشش کرنے والے پانچ دہشت گردوں میں سے اب تک تین کو مار گرایا گیا ہے۔اس کے علاوہ دو دیگر کے اب بھی یہاں پر چھپے ہونے کی خبر ہے۔فوج کے مطابق رام بن میں دہشت گردوں نے ایک خاندان کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد جوانوں نے اس خاندان کو کسی قسم گھر سے نکال لیا،خاندان کو ریسکیو کرنے کے بعد یہاں تصادم شروع ہوا، جس میں 3 دہشت گرد مار گرائے گئے۔رام بن کے علاوہ کے علاوہ دارالحکومت سری نگر میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ حملہ کیا لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔دہشت گردانہ حملوں کے درمیان وسطی کشمیر کے گاندربل میں ہفتہ صبح ایک بڑا تصادم ہوا۔اس آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، رام بن ضلع کے بٹوت علاقے میں دہشت گردوں نے ایک بی جے پی کارکن کے خاندان کو اس کے گھر میں یرغمال بنایا۔اس کے بعد فوج کی 22 قومی رائفلس، 84 ویں بٹیلین سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی ایس اوجی ٹیم نے گھر کا محاصرہ کرکے کسی طرح یرغمال بنائے گئے لوگوں کو مکان سے ریسکیو کیا۔بتایا جا رہا ہے کہ سادہ کپڑوں میں تین دہشت گرد ہفتہ صبح ایک گھر میں گھسے تھے۔اس دوران انہوں نے ایک خاندان کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔اس واقعہ کے بعد کسی طرح فوج نے خاندان کے 6 افراد کو گھر سے باہر نکال لیا۔اس کے بعد اس علاقے کے دیگر گھروں کو بھی خالی کراکر دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا۔اس آپریشن میں ہی 2 دہشت گرد مار گرے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...