ایران میں قید ماہی گیروں کی جلدرہائی کے امکانات۔ 6ماہی گیر کشتی میں لوٹ آئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th October 2018, 9:36 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 14؍اکتوبر (ایس او نیوز) ایرانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایرنی نیوی کے ذریعے قید کیے گئے ضلع شمالی کینراکے ماہی گیروں کی آئندہ دس دنوں کے اندر رہا ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

تازہ خبروں کے مطابق جن 6ماہی گیروں کو تقریباً ڈھائی ماہ قبل تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا تھا، انہیں واپس ضبط شدہ ماہی گیر کشتی پر لایا گیا ہے۔ اس خبرسے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو ایک حد تک راحت ملی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس کے تحویل سے جن چھ لوگوں کو واپس بوٹ پر لایا گیا ہے ان میں کمٹہ کے اجمل موسیٰ شاملی، عنایت شاملی، محمد الیاس قاسم گھارو، محمد الیاس حسین امباڈی، قاسم اسماعیل شیخ اور بھٹکل جامعہ آباد سے خلیل اسماعیل پانی بوڈو  شامل ہیں۔ خیال رہے کہ دبئی سے ماہی گیری کے لئے سمندر میں نکلنے والی تین ماہی گیر کشتیوں کو ایرانی نیوی نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے جن میں جملہ 18ماہی گیر موجود ہیں اور ان میں بھٹکل سمیت ضلع شمالی کینرا کے دیگر شہروں کے افراد شامل ہیں۔

بعض ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایرانی نیوی نے سبھی ماہی گیروں کو بتایا ہے کہ وہ اپنا پاسپورٹ تیار رکھیں، جس سے اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ اگلے کچھ دنوں کے اندر  گرفتارشدہ تمام ماہی گیروں کو رہا کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ضلع شمالی کینرا کے ماہی گیروں کی ایران میں حراست کا معاملہ میڈیاکی سرخیوں میں بڑی اہمیت کے ساتھ اچھالا گیا ۔ دوسری طرف مسلمانوں کے مرکزی ادارے مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے بھی ضلع انتظامیہ کی معرفت سے مرکزی وزارت خارجہ کو میمورنڈم بھیجتے ہوئے حکومت کی توجہ اس طرف مبذول کروائی۔ اس کے بعد پتہ چلا ہے کہ ایران میں ہندوستانی سفارت خانے کے افسران چوکنا ہوگئے اور ان گرفتار کیے گئے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس کے نتیجے میں ایرانی پولیس نے ان لوگوں کو رہا کرنے کے تعلق سے آمادگی ظاہر کی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ہندوستان اور ایران کے بیچ گہرے دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر محروس ماہی گیروں کی جلد رہائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...