بین ریاستی لٹیروں کی 6 رکنی ٹولی گرفتار، 20 لاکھ روپئے مالیت کے زیورات، کار اور موٹر سائیکل ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2020, 12:29 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍ستمبر (ایس او نیوز) تنہا خواتین کو نشانہ بناکر زیورات لوٹ رہی 6 رکنی بین ریاستین لٹیروں کی ٹولی کو نارتھ ڈویزن پولیس نے گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 20 لاکھ روپئے مالیت کے زیورات ضبط کر لئے ہیں۔ گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت راجستھان کے جگن لال، پنجاب کے ارجن سنگھ، راکیش، سونوکمار، اتر پردیش کے سبھاش کمار اور سنجے کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزمین کے قبضہ سے 20 لاکھ روپئے مالیت کے زیورات ایک کار اور ایک موٹر سائیکل ضبط کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس دھرمیندرا کمار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زیورات لوٹنے کے معاملہ میں گولی چلا کر گرفتار کئے گئے اتر پردیش کے سبھاش اور سنجے کی اطلاع پر دیگر ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 31 اگست کو علی الصباح 5.45 بجے راجا جی نگر اولڈ پولیس تھانہ سے قریب مکان کے سامنے کھڑی 61 سالہ خاتون کے گلے سے موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے چین چھین کر فرار ہوچکے تھے۔ اس سلسلہ میں پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اسی دن علی الصباح گشت کے دوران انسپکٹر وینکٹیش، سری رام پورہ پولیس تھانہ کے انسپکٹر ونود نائک اور ان کے عملہ کاروائی کی اور ملزمین کو گرفتار کرنے کے لئے اگے بڑھنے پر چاقو سے حملہ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی گئی، جس کے بعد پولیس انسپکٹر نے ملزمین پر گولی چلاکر گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سبھاش اور سنجے کی اطلاع پر نارتھ ڈویزن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دیگر ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی۔ انہوں نے بتایا کہ ارجن سنگھ اور سنجے 2014 کے دوران تمل ناڈو میں 15 سے زائد چین چھیننے کے معاملات میں ملوث ہوکر 6 سال کی سزا کاٹنے کے بعد فروری  2020 میں جیل سے رہا ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم جگن لا ل تمل ناڈو میں ایک دھوکہ دہی کے معاملہ میں ملوث ہوکر جیل پہنچ چکا تھا۔ جیل کے اندر اس کی ملاقات ارجن سنگھ سے ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ دونوں ملزمین جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنے گاؤں پہنچ کر دیگر ملزمین کے ساتھ شہر لوٹے تھے۔ ارجن سنگھ اپریل 2020 کے دوران یاہنکا پولیس تھانہ کی حدود میں چین چھیننے کے معاملہ میں ملوث ہوکر 10 دنوں تک جیل کی ہوا کھانے کے بعد رہا ہونے کے بعد بھی لوٹ مار کے معاملات میں ملوث رہا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ ملزمین میں دو پہیہ والی گاڑیوں کی چوری کرکے لوٹ مار کے لئے استعمال کرنے لگے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین کی گرفتاری سے راجا جی نگر، کاماکشی پالیہ، گیان بھارتی، نلمنگل، مادانائیکنہلی، باگل گٹنے پولیس تھانوں میں درج چین چھیننے کے معاملات حل کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سنجے نگر پولیس تھانہ کی حدود میں چین چھیننے کا معاملہ اور سٹی مارکیٹ پولیس تھانہ کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کا معاملہ حل کیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ تاررھ ڈویزن پولیس کی اس کارروائی پر پولیس کمشنر نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نقد 25 ہزار روپئے انعام کا اعلان کرتے ہوئے سند پیش کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...