ترکی کے شہراستنبول میں زبردست دھماکا،6 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 14th November 2022, 11:48 AM | عالمی خبریں |

استنبول، 14؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ترکی  کے سب سے بڑے شہراستنبول کے مشہوری کاروباری مرکزاستقلال میں اتوار کی شام کو  ایک زوردار دھماکے کے نتیجے میں چھے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکا استقلال میں واقع مصروف کاروباری شاہراہ پرہوا ہے۔اس کے بعد پولیس نے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ہیلی کاپٹر شہر کے مرکز کے اوپر پروازکر رہے تھے اورسائرن بج رہے تھے۔

مقامی صحافیوں کے مطابق پولیس نے دوسرے دھماکے کے خدشے کے پیش نظرمتاثرہ علاقے تک رسائی کو روکنے کے لیے ایک بڑا حفاظتی حصار قائم کرلیا تھا۔دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی اور انھوں تمام داخلی راستوں کو بند کردیا تھا۔

صحافیو ں  کا کہنا ہے کہ کرائم انسپکٹر جائے وقوعہ پر موجود رہے۔اناطولو نے اطلاع دی ہے کہ استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے دھماکے کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق  کل شام چاربجے کے بعد مشہوراستقلال شاپنگ شاہراہ پرہوا۔یہ علاقہ مقامی لوگوں اور سیاحوں میں مقبول ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے مطابق دھماکے کے بعد شعلے بلند ہوئے تھے جس سے فوری طورپرخوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ ہر طرف دوڑنے لگے۔

ان تصاویر میں ایک بڑا سیاہ شہابی گڑھا بھی دکھائی دے رہا تھا، اس کے ساتھ ساتھ قریب ہی زمین پر پڑی کئی لاشیں بھی دکھائی دے رہی تھیں۔ترک ہلال احمر کا کہنا ہے کہ مہلوکین اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا  گیا۔ ترکی کے آر ٹی یو کے ریگولیٹر نے دھماکے کے قریباً ایک گھنٹے کے بعد اس کی کوریج پر پابندی عاید کردی تھی۔

استنبول کے میئراکرم امام اوغلو نے ٹویٹر پراستقلال ایونیو پر ہونے والے دھماکے میں جانیں گنوانے والوں کے لیے اللہ سے مغفرت کی دعا کی ہے،لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ استقلال اسٹریٹ پر ماضی میں 2015-2016 میں استنبول کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردی کے حملوں کی ایک مہم کے دوران میں نشانہ بنایا گیا تھا۔شدت پسند تنظیم داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ان میں تقریبا 500 افراد ہلاک اور دو ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے صدارتی سویٹ میں وزیر اعظم کو ٹھہرانے سے انکار کر دیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس وقت گھبراہٹ میں ڈال دیا جب انہوں نے ٹروڈو کو صدارتی سویٹ میں جگہ دینے سے انکار کردیا جس کا خصوصی طور پر ہندوستانی سکیورٹی ٹیموں نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران اہتمام کیا تھا، اور ...

کینیڈا اِدھر اُدھر کی باتیں نہ کرے، بلکہ نجر کے قتل پر ثبوت پیش کرے، ہندوستان کی دو ٹوک

 خالصتان حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر ہندوستان نے کینیڈا سے سختی سے کہا ہے کہ وہ ثبوت پیش کرے اور بغیر کسی وجہ کے الزامات نہ لگائے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ (20 ستمبر) کو قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے نئی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ ...

تناؤ کے درمیان وزارت خارجہ نے کینیڈا میں مقیم طلبا اور ہندوستانیوں کے لیے جاری کیں سفری ہدایات

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کے بعد کینیڈا میں مقیم ہندوستانیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ دریں اثنا، بدھ (20 ستمبر) کو وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہریوں اور طلبا کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں اور طلبا سے اپیل کی جاتی ...

ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر کے 46 لاکھ اموات ہونے سے روک سکتا ہے ہندوستان: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر کے 2040 تک 4.6 ملین اموات کو روک سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے دوران ہائی بلڈ پریشر کے تباہ کن عالمی اثرات پر اپنی پہلی رپورٹ جاری کی۔

ریڈ کراس نے سیلاب زدہ لیبیا میں پانچ ہزار میّت تھیلے بھیج دیے، 10 ہزار افراد ہنوز لاپتہ، وبا پھوٹنے کا خطرہ

بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (آئی سی آر سی) نے سیلاب زدہ لیبیا میں امدادی سامان اور ہزاروں میّت تھیلے (باڈی بیگز) بھیجے ہیں جہاں طوفان دانیال کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد ابھی 10 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔

پاکستان میں بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا ا ندیشہ

مزدوروں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے کہا ہے کہ پاکستان کی لیبر مارکیٹ اب تک عالمی وبا کورونا وائرس اور معاشی بحران سے مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی اور اس سال بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا اندیشہ ہے، جس میں 2021 کے بعد سے 15 لاکھ کا اضافہ ہے۔