پہلوخان موب لنچنگ معاملہ: تفتیش کیلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل، 15 دن کے اندر رپورٹ دینے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th August 2019, 1:10 PM | ملکی خبریں |

جئےپور،17؍اگست (ایس او نیوز؍یو این آئی) راجستھان کے ضلع الورمیں سرخیوں میں چھائے پہلو خان ​​موب لنچنگ قتل معاملہ میں عدالت کے فیصلہ کے بعد سیاست شروع ہو گئی ہے۔ الور کے ضلع و سیشن عدالت کی طرف سے گزشتہ روز پہلو خاں قتل معاملہ میں تمام ملزمان کو بری کرنے کے بعد ریاستی حکومت حرکت میں آ گئی ہے اور وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل کرکے 15 دن میں رپورٹ دینے کی ہدایت دی ہے۔ یہ تفتیشی ٹیم پہلوخان قتل معاملہ میں دوبارہ جانچ کرے گی جس میں غفلت برتنے والے پولیس افسران کے بارے میں بھی تحقیقات شامل ہیں۔

اس سلسلہ میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی لیڈر مایاوتی نے ریاستی حکومت پر غیرفعال ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس حکومت کی غفلت کی وجہ سے پہلو خان ماب لنچنگ معاملہ میں تمام چھ ملزمین نچلی عدالت سے بری ہو گئے۔ دوسری جانب انہی کی پارٹی کے ممبر اسمبلی راجندر سنگھ گڑھا نے ان کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مایاوتی کو پورے معاملے کی مکمل معلومات نہیں ہے۔ آدھی ادھوری معلومات سے ہی وہ ٹوئٹ کر رہی ہیں۔

بی ایس پی ممبران اسمبلی نے کل وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سے مل کر ضلع الور کے تجارا بلاک میں دلت نوجوان کی موب لنچنگ میں ہونے والی موت کے بعد اس کے والد کی خود کشی کے معاملے کی بھی وزیر اعلی سے شکایت کی ہے۔ راجستھان میں بی ایس پی ممبران اسمبلی ماب لنچنگ میں پہلو خان کی موت کے ساتھ ہی دلت نوجوان ہریش جاٹو کی موت سے بھی ناراض ہیں۔ ان ممبران اسمبلی کا کہنا ہے کہ دلت نوجوان کا گزشتہ دنوں ماب لنچنگ میں قتل ہوا تھا، لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

ادھر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی پہلو خان قتل معاملہ میں عدالت کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھیڑ کے ہاتھوں قتل ایک سنگین جرم ہے۔ انہوں نے راجستھان حکومت کی موب لنچنگ کے خلاف قانون بنانے کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پہلوخان قتل معاملہ میں انصاف دلا کر اچھی مثال پیش کی جائے گی۔

وہیں،  بھارتیہ جنتا پارٹی نے پہلو خان قتل معاملہ میں حکومت کی سرگرمیوں کو لے کر کانگریس پر منہ بھرائی کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بی جے پی نے پورے معاملہ کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ بی جے پی نے تجارا بلاک کے جھيوانی گاؤں کے دلت نوجوان ہریش جاٹو کی موت کے معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...