سرسی :عوام بی جے پی کے خلاف اپنے ووٹ کا استعمال کریں : جگنیش میوانی کی سنگھ پریوار پر کڑی تنقید

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th April 2018, 8:46 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:6/اپریل (ایس او نیوز)دستور تبدیلی کی سوچ سنگھ پریوار کابہت پرانا ایجنڈا ہے ، سنگھ پریوار اور موہن بھاگوت کے ذہنوں میں جو کچھ ہے وہ اننت کمار ہیگڈے کی زبان سے باہر نکلا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی نے کیا۔

وہ یہاں دستور بچاؤ کرناٹک اندولن کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ موصوف نے سنگھ پریوار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سنگھ پریوار کی بی جے پی انتخابات میں جیت درج کرتی ہے تو جمہوریت کا خاتمہ یقینی ہے۔ اسی لئے عوام اپنے ووٹ کا استعمال ایسے کریں کہ بی جےپی کو فائدہ نہ پہنچے ۔ بی جےپی نے دلتوں ، غریبوں اور کسانوں سمیت تمام کو دھوکہ دیا ہے۔ مہاتما گاندھی کا جنہوں نے قتل کیا ہے وہی سوچ گوری لنکیش کا قتل کیا ہےمگر گوری لنکیش کے قتل پر جشن منانے والوں کو ہمارے وزیر اعظم ٹیوٹر پر فالو کرنے کی بات کہتے ہوئے تنقید کی۔

جگنیش نے کہاکہ سکیولرزم پر یقین رکھنے والوں کے لئے کرناٹکا کے انتخابات کافی اہم ہیں، گائے ، لوجہاد، گھر واپسی کے نا م پر چلنے والی گذشتہ 4برس کی سیاست کو عوام نے اچھی طرح دیکھ ،سمجھ لیا ہے، ایسی پارٹی کو شکست دیناضروری ہے اور ملک کے دستور کی حفاظت کے لئے کمربستہ رہنا چاہئے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر وار کرتے ہوئے کہاکہ آخر مرکزی حکومت نے کسانوں کی خودکشی پر کیوں توجہ نہیں دے رہی ہے؟ ہمارے بینک اکاؤنٹس میں 15لاکھ روپئے جمع کیوں نہیں ہوئے؟ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ راستوں ، گلی محلوں میں بی جے پی والوں سے سوال کریں ۔ انہوں نے بے روزگاری کامسئلہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ بی جےپی نےملک میں کسی کو بھی روزگار نہیں دیا ہے کم سے کم سنگھ پریوار اور اے بی وی پی میں جو کروڑوں کے بے روزگار ہیں انہیں تو روزگار دے سکتے تھے کہتے ہوئے مذاق اڑایا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 14اپریل کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی جینتی ہے اس دن بی جے پی والے امبیڈکر کی تصویر ، مجسمہ کو چھونے نہ سکیں اس کی کڑی نگرانی کریں ۔ کیونکہ بی جے پی دلتوں کے متعلق کوئی فکر نہیں رکھتی ۔ عدالت نے دلت ظلم قانون میں نرمی میں لانا خطرےکی گھنٹی ہے۔ اس موقع پر آندولن کے کئی لیڈران کے ایل اشوک، ایس آر ہیرے مٹھ، بی ٹی للتا نایک، نور شری دھر وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ صحافی کول سرسی کنیش نے استقبال کیا تو کےرمیش نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔