سرسی: ریاستی حکومت 47708ایکڑ جنگلاتی زمین فوراً ریوینیو ڈپارٹمنٹ کو منتقل کرے، ارنییہ حقوق سمیتی کا مطالبہ  

Source: S.O. News Service | Published on 5th December 2020, 6:24 PM | ساحلی خبریں |

سرسی 5؍دسمبر (ایس او نیوز) جنگلاتی زمین پر اتی کرم کے بعد برسہا برس سے باغبانی اور کھیتی باڑی کرنے والے افراد کے لئے قانونی حقوق کی جدوجہد کرنے والی ہوراٹا سمیتی کے  صدر رویندر نائک نے اسسٹنٹ کمشنر  کے توسط سے ضلع ڈپٹی کمشنر کو ایک مراسلہ بھیجتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت  کے پرانے نوٹی فکیشن کے مطابق47708 ایکڑجنگلاتی زمین فوراً محکمہ ریوینیو کو منتقل کی جائے ۔ بصورت دیگر  ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل ) داخل کرنے اور ضلع بھر میں محکمہ جنگلات دفتر  کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرنے کی دھمکی دی ہے۔

 رویندرنائک نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے 16اپریل  1969 کو ایک نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کو ہدایت دی تھی کہ47708ایکڑ 19گُنٹہ اور 8آنے زمین محکمہ ریوینیو کے حوالے کردے۔ مگریہ  بات قابل مذمت ہے کہ زمین کی منتقلی کا اعلامیہ جاری ہوکر پچاس برس ہوچکے ہیں اس کے باوجود محکمہ جنگلات نے اب تک سرکاری حکم کی تعمیل نہیں کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری حکم کی تعمیل نہ کرنا افسران کی غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر خاطی آفسران کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی بھی مانگ کی ہے ۔

 رویندرنائک نے بتایا کہ اگر  ریاستی حکومت کے  نوٹی فکیشن  کے مطابق 47708ایکڑ جنگلاتی زمین محکمہ ریوینیو   کے حوالے کر دی جاتی ہے تو  اس صورت میں 23000خاندانوں کو اتی کرم کی گئی جنگلاتی زمین کے قانونی  دستاویزات حاصل ہو سکیں گے ۔ 

وہ یہاں سرسی اے سی دفتر کے توسط سے ڈپٹی کمشنر کو ارسال کئے گئے خط کی نقل کا اجراء کرنے کے بعد اخبارنویسوں کو بتایا کہ جتنا جلد ہوسکے اتنی جلدی فاریسٹ مکینوں کی طرف سے کھیتی کے طورپر استعمال ہونے والی  فاریسٹ زمین کو  محکمہ تحصیل کو سونپ دیں۔ ورنہ ضلع بھر کی فاریسٹ دفاتر کے سامنے احتجاج کئےجانےکا انتباہ دیا ہے۔

23000خاندانوں کا حق :رایڈوکیٹ رویندرا نائک نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ اگر نافذ ہوتاہے اور محکمہ تحصیل کو 47708ایکڑ فاریسٹ  زمین منتقل ہوتی ہے تو متعلقہ زمین پر رہائش اختیار کرنے والے  اور زرعی سرگرمیوں کو انجام دینےو الے قریب 23000 خاندانوں کو اُن کا حق مل جائے گا۔ اور یہ معاملہ فاریسٹ قانون اور سپریم کورٹ کے قانون کے دائرے میں نہیں آتاہے ۔ جس کی بنا پر خود محکمہ تحصیل 23ہزار خاندانوں کو حق پترا (زمینی دستاویزات ) دینا ممکن ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...