وزیراعلیٰ بومائی نے کیا کمٹہ میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال کو منظوری دینے کااعلان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th January 2023, 11:44 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:16؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) اترکنڑا ضلع کے  عوام کی اہم مانگ سوپر اسپیشالٹی اسپتال کوکمٹہ میں قائم کرنے کی منظوری دیتےہوئے خود سنگ بنیاد رکھنے کا وزیرا علیٰ نے اعلان کیا۔ سرسی میں آمد کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کاروار میں موجود میڈیکل کالج کو ترقی دی جائےگی۔ آگے کہا کہ سرسی میں 250بیڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جاچکا ہے۔ اور عوام کے مطالبہ پراب ضلع میں ایک سوپر اسپیشالٹی اسپتال قائم کیا جائے گا۔ بومائی نے بتایا کہ اسپتال کے لئے ضروری مالی اامداد فراہم کرتےہوئے میں خود اپنے ہاتھوں سے اس کا سنگ بنیاد رکھوں گا۔

اس موقع پر ودھان پریشد کے سبھا پتی بسوراج ہورٹی، ضلع نگراں کار وزیر کوٹا شری نواس پجاری ، وزیر سی سی پاٹل، رکن اسمبلی آر وی دیش پانڈے ، سنیل نائک، دینکر شٹی، ودھان پریشد کے رکن گنتپی الویکر، شانتارام سدی سمیت کئی لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی