اترکنڑا ضلع کے پولس تھانوں میں پچھلے 5برسوں سے خدمات پر مامور اہلکاروں کا تبادلہ : ایس پی نے مانگی جانکاری
بھٹکل: 7؍جون(ایس اؤ نیوز ) ایک ہی پولس تھانہ میں پچھلے 5برسوں سے خدمات انجام دینےو الے پولس اہلکاروں کاتبادلہ کرنے ریاستی ڈی آئی جی نے ہدایات جاری کرتےہی ضلع ایس پی نے ہرایک پولس تھانے سے 5برسوں سے زیادہ سرویس کرنےو الے عملے کی جانکاری فراہم کرنے کا حکم دیا ہے اور پتہ چلا ہے کہ جانکاری ملنے کے بعداگلے ہفتہ سے تبادلے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔
ذرائع سے ملی اطلزع کے مطابق جو ہیڈ کانسٹبل ترقی کے ذریعے اے ایس آئی ہوسکتےہیں ان کی بھی جانکاری طلب کی گئی ہے۔ ضلع ایس پی وشنو وردھن نے ضلع کے 29پولس تھانوں کے عملے کی جانکاری دینے کو کہاہے ، خبر یہ بھی ہے کہ متعلقہ تھانوں کے افسران نے مکمل جانکاری ایس پی کو پہنچادی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پہلے سے انفرادی مسائل کو پیش کرتےہوئے مختلف تھانوں میں خدمات پر مامور اہلکاروں کا تبادلہ کیا جائے گا۔ کہاجارہاہے کہ اپنے محکمہ کے اہلکاروں سےمضبوط رابطہ رکھنے والے ضلع ایس پی وشنو وردھن اپنے عملے کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے تبادلہ کریں گے ۔ ایس پی نے تبادلے کو تین زمروں میں تقسیم کیا ہے۔ جنہیں دیگر فرائض کے لئے تبادلہ ، آپسی تبادلہ اور تبادلہ کے طورپر نشان دہی کی گئی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ ضلع کے 200 سے زائد پولس اہلکاروں کا تبادلہ ہوگا۔