سرسی میں بے موسم بارش سے سپاری کو نقصان : کسان پریشان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2022, 8:57 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:18؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے چند مقامات پر پیر کی شام ہوئی اچانک بارش کی وجہ سےعلاقے کے کسانوں میں بے چینی دیکھی گئی ۔ خاص کر سپاری کسان سپاری کچی ہونے اور فصل برباد ہونے  کو لےکر پریشان ہیں۔

دیوی منے گھاٹ علاقہ، بنڈل، راگی ہوسلی ، منجوگونے علاقوں میں پیر کی شام تھوڑی دیر کےلئے اچانک بارش  برسی۔ یہ موسم سپاری کے کاشت کاروں کے لئےبہت اہم ہوتاہے  کیونکہ اس وقت کسان درختوں سے سپاری نکالتےہیں جس وقت بارش شروع ہوئی،  کئی ایک گھروں کے صحن میں سپاری سوکھنے  کے لئے ڈالی گئی تھی بارش ہونے کی وجہ سے وہ کچی ہوگئی ہے۔بے موسم بارش ہونےسے  کسان پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ جو تھوڑی بہت فصل ہے وہ بھی برباد نہ ہوجائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی