سرسی زون پولس تھانوں کی بغیرہیلمٹ بائک سواری کرنے والوں کے خلاف  کڑی کارروائی : ایک ہی دن میں 1.86روپئے جرمانہ وصول

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th January 2021, 8:41 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:14؍جنوری (ایس اؤ نیوز) حادثات کی شرح میں کمی لانے اور ٹرافک قانون کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کےلئے سرسی کی معاون زون پولس نے ہیلمٹ کے بغیر بائک سواری کرنے والوں کے خلاف کڑے اقدامات اٹھاتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کررہی ہے۔ صرف ایک ہی دن میں سرسی زون پولس نے 1،86،200روپئے جرمانہ وصول کیا ہے۔

سرسی معاون زون کے چار تعلقہ جات کے تھانوں سے ایک ہی دن میں 366معاملات درج کرتےہوئے ایک لاکھ چھیاسی ہزار دو سوروپئے کا جرمانہ وصول کیاہے۔ جرمانہ عائد وصول کرنےمیں منڈگوڈ تھانہ 73مقدمات درج کرتےہوئے 36،500روپئے جرمانہ وصول کرتےہوئے پہلے مقام پر ہے۔ سداپور پولس تھانہ 57کیس داخل کرتےہوئے 29ہزار روپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے دوسرا مقام تو 48کیس اور 26ہزار 500روپئے جرمانہ کے ساتھ  سرسی مضافاتی پولس تھانہ تیسرے نمبر پرہے۔ اس کے بعدبالترتیب  سرسی مارکیٹ تھانہ 44مقدمات اور25،500جرمانہ، سرسی شہری تھانہ 40کیس اور 21ہزارروپئے جرمانہ ، بنواسی تھانہ 24معاملات اور 12ہزار روپئے جرمانہ ، یلاپور تھانہ 15کیس 3500روپئے جرمانہ ، سرسی ڈی ایس پی 41مقدمات 20،500روپئے، سی پی آئی 11کیس 5500 روپئے،سرسی ایچ آر پی 6معاملات 3ہزاروپئے اور یلاپور ایچ آرپی 7معاملات 3ہزار 200روپئے جرمانہ وصول کئے ہیں۔

ڈی ایس پی روی ڈی نائک نے سخت اقدامات اٹھانے اور کڑی کارروائی کرنے کے متعلق حکم دیاہے۔ خاص کر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے بغیر سواری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...