سرسی زون میں پرانی بسوں کی زیادہ تعداد  : نئی بسوں کے انتظار میں افسران

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th May 2022, 9:00 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :25؍مئی  (ایس اؤ نیوز) کےایس آر ٹی سی سرسی زون میں 10لاکھ کلومیٹر سے زائد فاصلہ طئےکئے 150بسیں ہیں ، جن میں سے اکثر بسوں کی ڈرائیونگ قوت کمزورہے۔ نئی بسیں نہ خریدے جانے کی وجہ سے پرانی بسوں سے ہی مجبوری میں کام لیا جارہاہے۔

سرسی زون سے بیرونی ریاستوں سمیت روزانہ 475بسیں مختلف روٹس پر دوڑتی ہیں۔ زون کی مختلف ڈبو میں 535بسیں ہیں۔  انہی بسوں کے ذریعے عوام کے مطالبات کو پورا کئےجانےکی بات کہی جارہی ہے ۔ زیادہ تر انحصار پرانی بسوں پر ہے۔ اترکنڑا ضلع کو پہاڑی ضلع کہاجاتاہے۔ ضلع کے کئی مقامات پر بسوں کا دوڑنا دشوار ہے، دیہاتوں میں دوڑنے والی بسیں اکثر راستے کے درمیان ہی خراب ہوکر کھڑی رہتی ہیں، اور بسوں کی نگرانی کے لئے بھی زیادہ خرچ ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔

اصولوں کے مطابق ایک بس 10لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرتی ہے تو اس کو دوبارہ استعمال نہیں کیاجاسکتا، کیونکہ اس کے انجن اور دیگر اجزاء میں بار بار خرابی ہوتی رہتی ہے۔ ایسی بسوں کو لے کر دور درازمقامات کوجانا ایک چیلنج ہوتاہے، بسوں کی قلت ہے اسی لئے مجبوری ان بسوں کو استعمال کئے جانےکی جانکاری ایک سنئیر ڈرائیور نےدی۔

سرسی زون کے افسر اے راج کمار نے بتایا کہ زیادہ فاصلہ طئے کرنے کے بعد بھی بسوں کے انجن کی وقت پر درستی و مرمت کی جاتی ہے تو مزید کئی برس اس کو دوڑا سکتےہیں۔ سرسی زون میں زیادہ فاصلہ طئے کرنے کے بعد بھی ڈرائیونگ کی قوت رکھنےوالی کافی بسیں ہیں۔

دیہاتوں میں بس کا مسئلہ : سرسی ، سداپور تعلقہ جات کے کئی دیہاتوں کے لئے بسوں کا انتظام روکا گیا ہے، اسکول اور کالج شروع ہوچکے ہیں بسیں نہیں ہونے سے طلبا پریشانی میں مبتلا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ متعینہ بسیں ہونےکے باوجود ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کی قلت ہے، زون میں 200سے زائد ڈرائیوروں کی کمی ہونے سے بسوں کو دوڑانے میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ دیہی علاقوں کی ضرورت کو پوراکرنے کے لئے دور دراز مقامات کو جانے والی بسوں کو روک دئیے جانےکی جانکاری ایک سنئیر افسر نے بتائی ۔زون کے افسر راج کمار نے بتایا کہ  سرسی زون کے لئے نئی بسوں کی پیش کش ارسال کی جاچکی ہے۔ حال ہی  میں سرسی کا دورہ کئے ٹرانسپورٹ وزیر نے 150نئی بسیں دینے کا تیقن دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...