سرسی : جنگلاتی زمین حقوق کے سلسلے میں ریاستی حکومت کوئی ٹھوس فیصلہ کرے ۔ رویندرا نائک کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2021, 2:40 PM | ساحلی خبریں |

سرسی ،23؍ ستمبر (ایس او نیوز) بنگلورو کے  پریس کلب میں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے  ہوئے  جنگلاتی زمین حقوق کے لئے جدوجہد کررہی کمیٹی کے ریاستی صدر رویندرا نائک نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت جنگلاتی حقوق قانون کو نافذ کرنے کے سلسلے میں کوئی ٹھوس فیصلہ کرے ۔
    
انہوں نے کہا کہ  اس قانون کا گہرائی سے مطالعہ نہ کرنے اور اس کا فائدہ جنگلاتی زمین پر بسنے والوں کو پہنچانے میں حکومت پوری طرح ناکام ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے ان لوگوں کے لئے سکون سے جینا مشکل ہوگیا ہے ۔ اور آنے والے دنوں میں ان کے لئے مزید پریشانیاں کھڑی ہونے کے امکانات ہیں ۔ حکومت کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے ہوراٹا سمیتی نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضیاں (پی آئی ایل) داخل کی ہیں ۔ سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے جولائی 2019 میں کہا کہ آئندہ 18 مہینوں کے اندر جنگلاتی حقوق کی درخواستوں پر دوبارہ غور کیا جائے گا ۔ مہلت کی یہ میعاد امسال جنوری میں ختم ہوچکی ہے ، لیکن تاحال حکومت نے درخواستوں پر غور کرنے کا کام نہیں کیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

 منگلورو: بس شیلٹر نام کرن معاملہ میں قتل کی دھمکی کا الزام ۔ راوڈی شیٹر سمیت 5 گرفتار 

سورتکل کے  کاٹیاپالیا تھرڈ بلاک میں نوتعمیر شدہ بس شیلٹر کو چار سال پہلے  قتل ہوئے دیپک راو کے نام سے منسوب کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے پانچ ملزموں کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس میں راوڈی شیٹر نواز بھی شامل ہے ۔

پیر 25 اکتوبر کوہونے والی بھٹکل میونسپالٹی کی 21 دکانوں کی نیلامی ملتوی؛ اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کے بعد نیلامی کی اگلی تاریخ کا ہوگا فیصلہ

بھٹکل میونسپالٹی کی 21 دکانوں کی نیلامی جو 25 اکتوبر بروز پیر کو ہونے والی تھی، اب اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی  کی ہدایت پر ملتوی کردی گئی ہے، لیکن دکانوں کی نیلامی کی اگلی تاریخ طئے نہ کئے جانے کو لے کر  پیداشدہ تنازعہ  کو حل کرنے  جمعہ کو میونسپالٹی صدر پرویز قاسمجی نے کونسلروں کی  ...

پتور : نابالغ دلت لڑکی عصمت دری - بی جے پی لیڈر کی گرفتاری کا مطالبہ - دلت تنظمیوں نے کیا احتجاجی مظاہرہ

دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والی نابالغ لڑکی کی عصمت دری میں ملوث بی جے پی لیڈر کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے دلت تنظیموں کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے پتور مضافاتی پولیس اسٹیشن کے روبرو ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا ۔

کنداپور : خودکشی معاملہ قتل میں ہوا تبدیل - بیوی اور بچوں سمیت پانچ ملزمین گرفتار

پتور تعلقہ کے امپارو گاوں میں 19 اکتوبر کو خودکشی کا جو معاملہ سامنے آیا تھا اور وہ قتل کی واردات میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے بعد پولیس نے مقتول کی بیوی، اس کے آشنا اور دو نابالغ بچوں کو گرفتار کر لیا ۔