سرسی: اتی کرم داروں کی عرضیوں کی جانچ کے حکم پر آتی کرم ہوراٹا سمیتی کا سخت اعتراض ؛ ریاستی چیف سکریٹری کو دی رٹ پیٹییشن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd September 2021, 9:02 PM | ساحلی خبریں |

سرسی : 23؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)ریاستی پسماندہ طبقات فلاح و بہبودی ڈائرکٹوریٹ کے ذریعے  اتی کرم داروں کی عرضیوں کی جانچ کے حکم پر  آتی کرم ہوراٹا سمیتی نے  سخت اعتراض جتاتے  ہوئے  ریاستی چیف سکریٹری  کو    رٹ پیٹییشن دی ہے اور  الزام  لگایا ہے کہ   جنگلاتی حقوق کے تحت سب ڈویزن اورڈسٹرکٹ لیول کی جنگلاتی حقوق کمیٹی کو نامزد ممبران کی غیر حاضری میں فوریسٹ مکینوں کی عرضیوں پر نظر ثانی کے لئے کہا ہے۔ آتی کرم ہوراٹا سمیتی نے   ریاستی پسماندہ طبقات فلاح و بہبودی ڈائرکٹوریٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتےہوئے  مطالبہ کہا ہے کہ متعلقہ فیصلے کو رد کیا جائے۔  جنگلاتی زمین حقوق ہوراٹ گارر ویدیکے  کی طرف سے اس تعلق سے  ریاستی چیف سکریٹری کے سامنے  رٹ  پیٹیشن بھی داخل کی گئی  ہے۔

ریاستی جنگلاتی زمین حقوق ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر رویندر نائک نے ریاستی جنگلاتی حقوق کنٹرول کمیٹی کے صدر اورریاستی حکومت کے  چیف سکریٹری کو تحریراً رٹ داخل کرتےہوئے کہاکہ پسماندہ طبقات فلاح وبہبودی ڈائرکٹوریٹ بنگلورو کے دفتر کی جانب سے 31اگست 2021کو حکم دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ضلع اورتعلقہ پنچایت سے نامزد ممبران کی غیر حاضری میں میٹنگ منعقد کی جائے اور اسی میٹنگ میں اتی کرم داروں کی عرضیوں کی جانچ کی جائے ۔ اسی پر اعتراض جتاتے ہوئے چیف سکریٹری کے سامنے اعتراض جتایا گیا ہے۔

رٹ میں تحریراً کہاگیا ہےکہ جنگلاتی زمین حقوق قانون کی دفعہ 5اور7میں سب ڈویزن اور ضلع سطح کی جنگلاتی حقوق کمیٹی میں مقامی اداروں کی جانب سے منتخب کم سے کم 3ممبران کا شامل رہنے کو لازمی قرار دیاگیا ہے۔ اسی طرح فوریسٹ حقوق قانون کی دفعہ 12کے تحت صرف مرکزی حکومت کو حکم دینے کا اختیار ہے اور کسی افسرکو ریاستی حکومت کو حکم دینے یا ہدایت نہیں دینےکی بات کہی گئی ہے۔ ریاستی جنگلاتی حقوق قانون کنٹرول کمیٹی میں کوئی فیصلہ لئے بغیر پسماندہ طبقات کے ڈائرکٹوریٹ نے یک طرفہ حکم صادر کیاہے جو کہ غیر قانونی ہے۔ اس لئے متعلقہ قانون کو رد کئے جانے کا انہوں نے مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...