سرسی : شیورام ہیبار سے انکار کئے گئے عہدے پر وی ایس پاٹل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th October 2019, 7:11 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:11؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)یلاپور ودھان سبھا حلقہ کے سابق رکن اسمبلی وی ایس پاٹل کو کے ایس آر ٹی سی بورڈ کے صدرکا عہدہ سونپتے ہوئے بی جےپی نااہل قرار دئیے گئے رکن اسمبلی شیورام ہیبار کے لئے راہیں آسان کرنے کی کوشش کی ہے۔

2018کے ودھان سبھا انتخابات میں کانگریس سے دوسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے پر شیورام ہیبارنے وزارت کی مانگ کی تھی ۔ وزارت کا عہدہ نہ دیتے ہوئے انہیں کے ایس آرٹی سی بورڈ کاصدر کا عہدہ پیش کیا تھا ،شیورام ہیبار انکار کرتےہوئے کئی دنوں بعد لیڈران کے دباؤ میں عہدہ کا چارج لے کر’خسارے والا بورڈ مجھے دیاگیا ہے‘ عوامی بیان دیتے ہوئے عدم اطمینان کا اظہار  کیا تھا۔

جس عہدے کو انکارکرکے بے اطمینانی کے چلتے ہوئے شیورام ہیبار قبول کئے تھے اسی عہدے کو آج بی جےپی نے وی ایس پاٹل کو دیاہے۔ بی جےپی کارکنان کے ذرائع نے خبر دی ہے کہ دراصل ایک منصوبے کے تحت آئندہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں حلقہ سے امیدواری کا اعلان کئے وی ایس پاٹل کو مطمئن کرنے کی کوشش ہے۔

یہ وہی وی ایس پاٹل ہیں جنہوں نےحلقہ کو بی جےپی کی تعمیر کی تھی ، گزشتہ انتخابات میں بہت ہی کم ووٹوں سے شکست کھائے تھے، انہیں اگر ضمنی انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیاجاتاہے تو ودھان پریشد کا ممبر بنانے کا کارکنان نے مطالبہ کیاہے، بورڈ کا صدر بناتے ہی ہم اپنی مانگ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں کہتے ہوئے کارکنان کے ذریعے وی ایس پاٹل نے بی جےپی لیڈران پر دباؤ بنا رکھا ہے۔

اس دوران شیورام ہیبار نے کہاہے کہ وی ایس پاٹل کو بورڈ کا صدر کیوں بنایاگیا ہے بی جے پی والوں سے پوچھیں۔ میں ابھی تک بی جے پی میں شامل نہیں ہواہوں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد استعفیٰ دئیے سبھی 17رکن اسمبلی متحدہ طورپر سیاسی فیصلہ لیں گے۔

دوسری وی ایس پاٹل نے کہاہےکہ پارٹی نے کبھی میرے ساتھ ناانصافی نہیں کی ہے ، پچھلے انتخابات میں بھی مجھے ٹکٹ دیاتھا لیکن کیاکریں وقت ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ میں ایسا نہیں سمجھتا کہ مجھے مطمئن کرنےکے لئے یہ عہدہ دیاگیا ہے ۔ خسارے والے بورڈ کو ترقی دےکر منافع بخش کرنا عہدہ سنبھالنے والے کی ذمہ داری ہوتی ہےاور میں یہ کوشش کرونگا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...