سرسی میں لیباریٹریوں میں پہنچ کر کاغذات کی جانچ کرنے والےمبینہ جعلی  پولس کے خلاف شکایت درج

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2019, 8:08 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:17؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)پولس یونیفارم میں اپنے آپ کومہیش کہنے والے  ایک شخص کو سرسی پولس تلاش کررہی ہے جس کے تعلق سے بتایا گیاہے کہ وہ  سرسی کے مختلف لیباریٹریس میں پہنچ کر   اپنے آپ کو کاروار ایس پی آفس کا  سی اوڈی آفسر بتاتا ہے اور لیباریٹریز کے   دستاویزات طلب کرتے ہوئے  وہاں کے لوگوں کو تنگ و ہراساں کرتا  ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کستوربا نگر کے  مہیش ہری کنترا نامی ایک شخص نے پولس تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ  اُس کے لیباریٹری میں لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں اُس شخص کی تصویر قید ہوگئی ہے جب وہ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ بائک پر بیٹھ کر جارہا تھا۔ مہیش نامی شخص کے تعلق سے شک و شبہ ظاہر کرتےہوئے مہیش نے سرسی پولس تھانہ کو خبر دی تھی  اور کہا تھا  کہ اس شخص نے لوگوں کو ذہنی طور پر کافی ہراساں کیا ہے۔

پولس نے متعلقہ شخص کے خلاف شکایت درج کرتے ہوئے اُس کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔