سرسی میں گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں ایک گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th February 2020, 7:51 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:26؍فروری(ایس اؤ نیوز)  سرسی کے دیہی علاقہ داسن کوپا میں گانجہ بیچنے کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت  48سالہ محمد رفیق منا باباجان مٹائی گار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس کے مطابق اسی معاملے میں صدیق آٹو صدیق ہانگل نامی ملزم فرار ہو گیا ہے۔ پولس ذرائع  کے مطابق ملزم داسن کوپا کے پرانے بس اسٹانڈ کے قریب گانجہ بیچنے کی کوشش کررہے تھے اسی وقت پولس نے مصدقہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ پولس کا کہنا ہے کہ  ملزم سے قریب 40ہزار روپئے سے بھی زائد مالیت کا 725 گرام  گانجہ  ضبط کیا گیا ہے۔ بنواسی  پی ایس آئی مہانتیش اُدئیے نایک اور عملہ کارروائی میں شریک تھا۔ بنواسی پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...