سرسی تعلقہ کے الیسور میں بجلی تارچھونے سے ایک گائے اور2 بیل ہلاک :ہیسکام پر الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th June 2021, 8:25 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:19؍جون(ایس اؤ نیوز) ٹوٹ کر گرے ہوئے بجلی کے تاروں کو چھوجانے سے تین جانور ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے الیسور مضاف میں پیش آیا ہے۔

ہلاک شدہ جانوروں کی مالک پاروتی بنگاریا نائک  نے بتایا کہ  جمعرات کو چرنے کےلئے گئے جانور گھر نہیں لوٹے تو  وہ جانوروں کی تلاش کے لئے نکل گئی  ، دیکھا تو  تینوں جانور بجلی کے تار  کے قریب بے سود پڑے ہیں۔

حادثے میں ایک گائے اور کھیتی باڑی  کے لئے استعمال کئےجانے والے دو بیل ہلاک ہوئے ہیں۔ زراعت کے لئے استعمال ہونے والے دونوں بیل فوت ہونے سے کسان کافی فکر مند ہیں۔ 

ہیسکام پر الزام : جانوروں کی ہلاکت کے لئے ہیسکام محکمہ کو مورد الزام ٹھہرایا جارہاہے۔ بجلی کے تار ٹوٹ کر زمین پر گرے ہوئے کئی دن گزر گئے تو بھی محکمہ  ہیسکام  کے اہلکاروں  نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں  چرنے گئے بے زبان جانوروں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑاہے۔ جب صبح میں  تاروں پر نظر ڈالی گئی تو تب بھی تاروں میں کرنٹ تھا۔ جب مقامی عوام نے اس کی اطلاع دی  تو  اس کی بجلی کاٹی گئی ہے۔

مقامی عوام نے بتایا کہ  کئی جگہوں پر بجلی کے تار ٹوٹ کر گرے  ہوئے ہیں،  عوام نے زور دیا ہے کہ   ہیسکام اہلکار اس طرف  فوری طورپرتوجہ دے کر عوام اور جانوروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔